سرسی  ضلع کی تشکیل کا مطالبہ لے کرسرسی بند کامیاب:دکانیں ،ہوٹل سبھی بند 

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th February 2021, 8:25 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:24؍فروری (ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع کو تقسیم کرتےہوئے سرسی کو نیا ضلع تشکیل بنائے جانے کا مطالبہ لےکر سرسی ضلع ہوراٹا سمیتی کے اعلان کیاگیا بند 24فروری بروز بدھ کو سرسی میں کامیاب رہا۔

شہر میں دکان مالکان  نے  رضاکارانہ طورپر اپنی دکان  اور ہوٹل وغیرہ  کو بند رکھا۔ دوائی  کی دکانوں کے علاوہ بقیہ سبھی طرح کی تجارتی دکانیں بند تھیں۔ پرانے بس اسٹانڈ سے بسوں کی آمدورفت بھی بند تھی ۔ سرکاری پی یو کالج کو چھٹی دی گئی تھی البتہ اسکول حسب معمول کھلی تھیں۔

پرانے بس اسٹا ئنڈ  کے سرکل پر مختلف تعلقہ جات سے آئے احتجاجی متحد ہوکر احتجاج کی شروعات کی۔ سابق رکن اسمبلی وویکانند وئیدیا نے احتجاجیوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ترقی کی خاطر ضلع کی تقسیم ضروری ہے، لیکن اس سلسلے میں عوامی نمائندوں کی خاموشی تعجب خیز ہے ۔

ضلع پنچایت ممبر جی این ہیگڈے مریگار نےکہاکہ پہلے ضلع کی تشکیل ہونے دیں پھر اس کے بعد ضلعی مرکز کےمتعلق فیصلہ لیں گے۔بنواسی تعلقہ ہوراٹا سمیتی کے صدر اُدئیے کمار نے کہاکہ سیاسی حوصلہ کی کمی ہونے سے ضلع کی تشکیل نہیں ہوپارہی ہے۔ پچھلے کئی برسوں سے نئے ضلع کو لےکر جدوجہد جاری ہے، لیکن عوامی نمائندوں سے کسی طرح کی کوئی حمایت یا تائید نہیں مل رہی ہے۔ ہوراٹا سمیتی کے صدر اُپیندرا پائی ، ایم ایم بھٹ، پرمانند ہیگڈے ، منجو موگیر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔