سرسی کی سرکاری ڈگری کالج کے لیکچرر ہڑتال پر چلے جانے سے طلبا کی تعلیم متاثر؛ طلبا پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th December 2021, 7:45 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:25؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) شہر کی سرکاری ڈگری کالج میں زیر تعلیم ہزاروں طلبا کی تعلیم  عارضی لکچرر حضرات نہ  ہونے سے پچھلے کئی دنوں سے معطل ہے۔ طلبا اسکول میں کلاسس نہ چلنے  سے اپنی تعلیم کو لے کر متفکر ہیں۔

سرکاری ڈگری کالج میں 3200سےزائد طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں۔ جہاں 97لکچرر حضرات تدریسی خدمات انجام دیتےہیں تو غور کرنےکی بات یہ ہےکہ ان میں سے صرف20لکچرر مستقل ہیں اور  بقیہ سبھی لکچرر عارضی یعنی کانٹراکٹ کی بنیاد پر تدریسی خدمات انجام دے رہےہیں۔ بی اے ، بی کام، بی ایس سی ، بی بی اے کے کلاسس اکثر عارضی لکچرر حضرات ہی لیتےہیں۔

 عارضی لکچرر ملازمت کو تحفظ ،اعزازیہ میں اضافہ سمیت کئی ایک مانگوں کو لےکر بیلگام کے سورنا سودھا کے قریب غیر معینہ مدت کی ہڑتال میں شریک ہیں۔ متعلقہ ہڑتال میں سرسی کالج کے عارضی لکچرر بھی شریک ہونے سے کلاسس نہیں چل رہے ہیں۔ 12اکتوبرکو کالجو ں کی شروعات ہوئی تھی ، لیکن عارضی لکچرر کی تقرری میں ایک مہینہ گزر ا، صرف ڈیڑھ ماہ تک ہی  طلبا کی کلاسس ہوئی ہیں جب کہ 12فروری کو سمسٹر کی مدت ختم ہورہی ہے۔ امتحانات کے لئے صرف ایک مہینہ باقی ہےاس مدت کے دوران  بقیہ نصاب کو مکمل کرنا ہے جس کے متعلق کہاجارہاہے کہ اتنی کم مدت میں نصاب کی تکمیل ناممکن  ہے۔

بی ایس سی کی ایک طالبہ نے اپنا دکھڑا سناتے ہوئے کہاکہ گذشتہ 10دنوں میں صرف تین کلاسس ہوئی ہیں۔ ایک دولکچرر حضرات کےسواکوئی لکچرر کالج میں حاضری نہیں دے رہے ہیں۔طلبہ  دور دراز مقامات سے تعلیم حاصل کرنے کےلئے کالج آتے ہیں یہاں کلاسس نہ  ہونے سے واپس   گھر چلے جاتےہیں۔ اس کے علاوہ پراکٹیکل بھی نہ  ہونے سے طلبا پریشان ہیں۔

کارگزار پرنسپال ڈی ایم ہیگڈے نے بتایا کہ  شہرکی سرکاری ڈگری کالج کے لئے  120لکچر ر حضرات کی ضرورت ہے جس میں سے صرف 97لکچرروں کو ہی تقرر کرنے کی منظوری ملی  ہے۔ 20افراد مستقل ملازمت پر ہیں تو بقیہ سبھی عارضی لکچرر کے طورپر خدمات انجام دےر ہے ہیں ، مسئلہ یہ ہے کہ  دسمبر کے آخری ایام  ہونے کی وجہ سے کئی لکچرر اپنی بچی ہوئی چھٹیوں کو پورا کرنےکے لئے سی ایل لےکر جاچکے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی