سرسی آمد کے دوران وزیر اعلیٰ نے افسران کو کی فوریسٹ مکینوں کو ہراساں نہ کرنےکی سخت تاکید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th January 2023, 7:29 AM | ساحلی خبریں |

سرسی:16؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) فوریسٹ اتی کرم داروں کے ساتھ انصاف کے لئے حکومت مکمل طور پر پابند ہے ، نسلوں سے فوریسٹ زمین پر رہائش پذیر عوام کو تین نسلوں کے بجائے ایک ہی نسل کو شمار کرنے کا مطالبہ لے کر سپریم کورٹ میں افی ڈیوٹ داخل کی گئی ہے۔ میں نے افسران کو سختی کے ساتھ تاکید کی ہے کہ سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے تک فوریسٹ اتی کرم داروں کو ہراساں نہ کیا جائے۔ یہ بات سرسی آمد کے موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی اتی کرم داروں کاانخلاء نہیں ہونے دے گی۔ ہم نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ کسی کو بھی پریشان نہ کیا جائے۔

سرسی سرکٹ ہاؤس میں اخبارنویسوں سے گفتگوکرتےہوئےوزیراعلیٰ بومائی نےکہاکہ فوریسٹ زمین پر رہنےو الوں کے حقوق کی حفاظت کو لےکر سپریم کورٹ میں سنوائی جاری ہے ، سنوائی آخری مراحل میں ہے۔ ریاست کی جانب سے بھی افی ڈیوٹ داخل کی گئی ہے۔ فوریسٹ مکینوں کی حفاظت کےلئے قانونی بحث کرتےہوئے پھر ایک افی ڈیوٹ داخل کی جائے گی مگر فوریسٹ مکینوں کے انخلاء کو حکومت منظوری نہیں دے گی۔

اس موقع پر فوریسٹ مکینوں پر ہونے والے ظلم ، ہراسانی اور پریشانیوں کو لےکر ارینیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدر رویندر نائک کی قیادت میں اتی کرم داروں کے ایک وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور دس مطالبات پر مشتمل میمورنڈم پیش کیا۔ جسے وصول کرنے کے بعد وزیرا علیٰ بومائی نےکہاکہ حکومت اتی کرم داروں کی حفاظت کےلئے پابند ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔