سرسی ضلع بنانے  کی راہ میں نئی اڑچن۔ جوئیڈا کو کاروار میں ہی رکھنے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 24th September 2020, 12:29 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

جوئیڈا،24؍ستمبر(ایس او نیوز) آج کل سرسی کوشمالی کینرا سے الگ کرکے نیا ضلع تشکیل دینے کا پرزور مطالبہ چل رہا ہے اور دھرنے اور ریالیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ اسی بیچ اس راہ میں ایک نئی اڑچن یہ پیدا ہوگئی ہے کہ جوئیڈا  تعلقہ کے عوام خود کو کاروار ضلع میں ہی رکھنے کی مانگ کرنے لگے ہیں۔

کمبار واڈا گرام پنچایت کے سابق صدرپورشوتم کامت نے کہا کہ کچھ لوگ جوئیڈا کو مجوزہ نئے سرسی ضلع میں شامل کرنے کی مہم چلارہے ہیں، لیکن جوئیڈا کے عوام کاروار ضلع میں شامل رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔اور یہ جوئیڈا کے عوام کا پرزور تقاضا ہےیہاں کے عوام جوئیڈا کو کسی بھی قیمت پر سرسی ضلع میں شامل کرنے کی اجازت بالکل نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرسی ضلع بنائے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے ، لیکن جوئیڈا کو کاروار میں ہی رکھنا ہے، کیونکہ جوئیڈا سے سرسی کا فاصلہ  123کلو میٹر ہے ، جبکہ کاروار کا فاصلہ 70کلومیٹر ہی ہوتا ہے۔اس لئے فاصلے کے اعتبار سے بھی ہمارے لئے سرسی کے بجائے کاروار ہی قریب ہوتا ہے۔

اس موقع پر تعلقہ پنچایت رکن سریش بنگاری پروین نائک، کشور پربھو، مابلی گاواڈا، وشنو ڈیریکر، دیا نند میراشی، تکارام ویلیپ، کرشنا گاواڈا اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...