سرسی میں ویب سائٹ کے ذریعے’کال گرل‘ کے ساتھ مزے لوٹنے کے چکر میں بس کنڈکٹر نے گنوائے 86ہزار روپے!

Source: S.O. News Service | Published on 2nd October 2019, 6:06 PM | ساحلی خبریں |

کاروار2/اکتوبر(ایس او نیوز) ’کال گرلز‘ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے اور مزے لوٹنے کا شوق میں سرسی کے ایک بس کنڈکٹر کے لئے بڑا مہنگا ثابت ہوا، کیونکہ ایک کال گرل صرف ٹیلی فون رابطے سے ہی اس کے 86ہزار روپے اڑالینے میں کامیاب ہوگئی۔

پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے شیموگہ کے رہنے والے سرسی کے بس کنڈکٹر لنگا راجو جیولیا نائک نے بتایا ہے کہ گوگل سرچ انجن سے اس نے کال گرل سائٹ تلاش کی تو اس کو ’انڈیپنڈنٹ کال گرل‘ نامی ویب سائٹ پر7829776614ٹیلی فون نمبر ملا۔ اس نمبر پر کال کرنے کے بعد فون اٹھانے والی لڑکی نے اسے بتایا کہ وہ سرسی میں ہی رہتی ہے، اور اگر اسے پیشگی 3ہزار روپے اداکیے گئے تو وہ جنسی خدمات فراہم کرنے کے لئے پہنچ جائے گی۔ لنگا راجو نے اس کی بات پر یقین کرتے ہوئے فوری طور پر آن لائن ہی تین ہزار روپے لڑکی کے نام پر منتقل کردئے۔ 

رقم ادا کرنے کے بعد لڑکی جب نہیں پہنچی تو لنگا راجو نے دوبارہ رابطہ کیا۔ تب لڑکی نے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔اور بار بار چکنی چپڑی باتیں کرتے ہوئے لڑکی بہترین جنسی خدمات فراہم کرنے کے وعدہ کے ساتھ مزید رقم طلب کرتی رہی اور لنگارانے جو ’فون پے‘ کے ذریعے 36ہزارروپے ادا کرڈالے۔ اسی دوران لڑکی نے لنگا راجو سے اس کا اے ٹی ایم پاس ورڈ حاصل کرلیااور اس کے اکاؤنٹ سے 50ہزار روپے اڑالیے۔اس طرح جب تک لنگاراجو کی آنکھیں کھلتیں تب تک صرف ٹیلی فون رابطے سے ہی ایک پیشہ ورعیار لڑکی نے 86ہزار روپے لنگا راجو سے اینٹھ لیے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی