سرسی:بی جے پی حکومت میں پسماندہ طبقات نظرا نداز: منظور کردہ 15ہزار کروڑ روپئے واپس لینے کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th December 2021, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:27؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) کانگریس کے دورِ حکومت میں پسماندہ طبقات کے بورڈ اور کارپوریشن کو 500کروڑ روپیوں کی امداد دی گئی تھی ، موجودہ بی جے پی کی حکومت صرف 50کروڑ روپئے دینے کا کانگریس پسماندہ طبقات شعبہ کے ریاستی صدر ایف ایچ جکپا نے الزام لگایا۔

پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ سدرامیا کی قیادت والی حکومت نے پسماندہ ذات و طبقات کی ترقی،فلاح وبہبودی کو دھیان میں رکھتےہوئے کئی منصوبے تشکیل دئیے تھے اور اس کے لئے ضروری امداد بھی فراہم کی تھی ۔ اب حالات بدل گئے ہیں موجودہ حکومت پسماندہ طبقات کو نظر انداز کررہی ہے۔

جکپا نےکہاکہ بی جےپی دھرم کے نام پر سیاست کرنےچلی ہے، پسماندہ طبقات کی ترقی کے منصوبے بنانےکے بجائے انسداد تبدیلی مذہب کا بل پیش کررہی ہے،انہوں نے بی جے پی سے کہا کہ وہ ایسے بل پیش کرنے کے بجائے مشکلات میں پھنسے اور ظلم کا شکار طبقات کو اوپر اٹھانے کے کام کریں۔ انہوں نے کہاکہ بیلگام کے اجلاس میں شمالی کرناٹک اور کلیان کرناٹک کی ترقی پر کوئی بحث نہیں ہوئی ، عوامی مسائل پر بات کرنےکے بجائے انسداد تبدیلی مذہب بل کو پیش کرنے تک اجلاس محدود ہونے کی بات کہی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پچھلی کانگریس حکومت میں پسماندہ ذات اور طبقات کےلئے منظور ہوئے 15ہزار کروڑر وپئے بی جے پی حکومت نے واپس لئے ہیں۔ ایس کے بھاگوت، دیپک دڈور، بسوراج دوڈمنی ، سنتوش شٹی وغیرہ پریس کانفرنس میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...