سرسی میں دوسالہ بچے کو سانپ نے ڈس لیا؛ گھر والوں نے سمجھا چیونٹی نے کاٹا ہوگا، بچے کی موت کے بعد چھا گیا ماتم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th November 2022, 1:15 AM | ساحلی خبریں |

سرسی 27 نومبر (ایس او نیوز) گھر کے صحن میں کھیلتے ہوئے دو سالہ بچہ اچانک  سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہو گیا۔

یہ دلخراش واردات سرسی کے بنواسی- داسناکوپا میں اتوار کو پیش آئی۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دو سالہ بچہ ترن محمد صاب گھر کے صحن میں ہی کھیل رہا تھا کہ اچانک وہ رونے لگا۔ والدین یہ سوچ کر خاموش رہے کہ بچے کو چیونٹی نے کاٹا ہوگا۔ تاہم کچھ دیر بعد گھر والے یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ بچے کے منہ سے جھاگ نکل رہا ہے۔ گھر والے گھبرا گئے اور  بچے کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تاہم اس دوران بچے نے دم توڑ دیا انا للہ وانا الیہ راجعون۔ معصوم بچے کی موت کے بعد گھروالوں میں ماتم چھاگیا۔

ڈاکٹر نے بچے کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ بچے کو سانپ نے کاٹا ہے۔

بنواسی پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...