سرسی : بنواسی میں گھروں کی چوری کرنےو الے 4چور گرفتار : لاکھوں روپئے نقد ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th September 2022, 11:07 PM | ساحلی خبریں |

سرسی :26؍ ستمبر(ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے بنواسی میں7ستمبر 2022کو  گھر وں میں گھس کر لاکھوں رقم اور زیورات چوری کرنے کے الزام میں بنواسی پولس  نے 4چوروں کو گرفتار کرنےمیں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چوری کردہ اموال اور رقم کو ضبط کیا ہے۔

26ستمبر 2022کو پولس کے ذریعے گرفتارشدہ ملزموں کی شناخت  بنواسی کے مکین محمد کیف ابن محمد غوث شرگوڈ(19)، وشو ابن مہیش پاوسکر(21) ، یاسین ابن باشاہ صاحب (18) اور ریاض ابن اقبال چودھری (19) کے طورپر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ملزم محمد کیف بنواسی کے سورنا مالتیش کے گھر میں بھی چوری کئےجانےکی بات قبول کی ہے۔ ان دونوں وارداتوں میں چوری کردہ اشیاء کو پولس نے ضبط کرلیا ہے جن میں  275000ہزارروپئے اور 10گرام وزنی سونے کے زیورات ضبط شدہ چیزوں میں شامل ہیں۔

7ستمبر 2022کی رات بنواسی کے ڈرائیور خلیل ابن عبدالعظیم شیخ نے پولس تھانے میں شکایت درج کرتےہوئےکہاتھا کہ علی الصبح 25-2کے قریب میرے گھر میں چوری ہوئی ہے ۔ گھر میں موجود قریب 255000روپئے نقد اور 4گرام وزنی سونے کی انگوٹھی اور 4ہزار روپئے مالیت کی چڑیاں لوٹے گئےہیں۔ پولس نے چوری کا کیس درج کرلینےکے بعد خصوصی ٹیم تشکیل دیتےہوئے ملزموں کا پتہ لگاکر انہیں گرفتارکرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...