سرسی :فوریسٹ مکینوں کے انخلاء کو لےکر جاری کئےگئے حکم نامےپر اتی کرم دار ویدیکے کے صدر کی کڑی مذمت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th January 2022, 8:16 PM | ساحلی خبریں |

سرسی:18؍ جنوری (ایس اؤ نیوز) فوریسٹ زمین پر منحصر فوریسٹ مکینوں کے انخلاء کی کارروائی میں کسی بھی طرح کی تاخیر کئے بغیر فوری طورپر فوریسٹ مکینوں کو نکال باہر کرنےچیف فوریسٹ آفیسر بنگلورو نے جو حکمنامہ جاری کیا ہے، وہ  غیرقانونی ہے۔ اور ہم اس افسر شاہی کے تحکمانہ  پالیسی کی سخت مذمت کرتے ہیں،  یہ بات  ارنیا بھومی حقو ہوراٹ گارر ویدیکے کے صدرایڈوکیٹ رویندرانائک نے کہی۔

فوریسٹ مکینوں کےانخلاء کولے کر جن لوگوں کو نوٹس جاری کی گئی ہے، اُن کو ساتھ لے کر اُن کی موجودگی میں ہی اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے رویندرا نائک نے  چیف فوریسٹ آفیسر بنگلورو کی جانب سے جاری کی گئی نوٹس بھی  دکھائی اور   فوریسٹ مکینوں کے تئیں افسروں کے رویے پر سخت اعتراض جتایا۔ انہوں نےکہاکہ فوریسٹ حقوق قانون کے تحت جن عرضیوں کی سنوائی جاری ہے۔ اس مرحلے میں فوریسٹ مکینوں کو انخلاء نہ کرنےکےتعلق سے قانون اور سپریم کورٹ کی واضح ہدایات موجود  ہیں اس کے باوجود فوریسٹ محکمہ ہرپیر کو فوریسٹ مکینوں کو نکال باہر کرنےکی کارروائی انجام دیتےہوئےہرماہ رپورٹ سونپنے کاحکم دیا گیا ہے۔رویندرا نائک نے  حکم نامے پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت جاری کرنے پر سخت ناراضگی ظاہر کی اور اسے افسوسناک قرار دیا۔ 

پچھلی سرکاروں کے احکامات کے برعکس متعلقہ حکم نامہ میں یہ نقطہ خاص طورپرشامل کیا گیا ہے کہ تین ایکڑ سے کم زمین والے اتی کرم داروں پر بغیر کسی روک ٹوک کے نکال باہر کرنےکی کارروائی انجام دی جاسکتی ہے یہی نقطہ قابل غور ہونےکی بات رویندر نائک نےکہی۔ رویندرا نائک نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ محکمہ جنگلات کی جانب سے جن لوگوں کو نوٹس جاری کی گئی ہے اُس پر روک لگائی جائے اور لوگوں کو  ہٹانے کی کاروائی  نہ کی جائے۔ اس موقع پر سوشیلا انپا نائک، سویتا پجاری، شاہدہ معین الدین سید، ناگرتنا ورنیکر، کملا رگھوپتی نائک، ساویتری گوند نائک، گنپتی گوندنائک، شری دھر نارائن نائک، رجنی آچاری وغیر ہ موجود تھے ۔

چیف فوریسٹ افسر کے حکم نامہ کے اہم نکات: حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ معاون فوریسٹ آفیسر ہر پیر کو اتی کرم داروں کو نکال باہر کرنےکی کارروائی انجام دیں۔ آفسروں کو اس بات کی بھی تاکید کی گئی ہے کہ  انخلاء کی کارروائی میں کسی طرح کی تاخیر نہ ہو اور کسی کو کچھ کرنے کا موقع دئے بغیر  انہیں نکال باہر کرنے کی  کارروائی فوری انجام دی جائے۔ حکمنامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہر ماہ 15تاریخ سےپہلے انخلاء کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو روانہ کی جائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔