بنواسی کے کدمبواتسوا میں ریاست کے مشہور کنڑا دلت ادیب ، شاعر ڈاکٹر سدلنگیا کوپمپ ایوارڈ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th February 2020, 4:06 PM | ساحلی خبریں |

بنواسی:9؍فروری(ایس اؤ نیوز) کنڑا زبان میں بات کرنے پر جرمانہ عائد کرنے والے انگلش میڈیم اسکولوں کی رجسٹریشن فوری طورپر رد کئے جانے کی ریاست کے مشہور دلت ادیب ڈاکٹر سدلنگیا نے مانگ کی ہے۔

ریاست کے مشہور دلت شاعر، ادیب، نقاد ڈاکٹر سدلنگیا کو وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا نے سرسی تعلقہ کے بنواسی میں سنیچر کی شام کدمبواتسوا ڈائس پر کنڑا کی پہلی راجدھانی بنواسی کے قدیم شاعر پمپ کے نام سےموسوم ’پمپ ایوارڈ‘برائے سال 2020  سےنوازا۔ایوارڈ قبول کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے سدلنگیا نے کہاکہ سبھی اسکولوں میں کنڑا اخبارات کا مطالعہ لازمی قرار دیا جائےاور پرائیویٹ کمپنیوں میں کنڑیگاس کو ریزرویشن  دینے  کا خود حکومت اعلان کرے۔  اس موقع پر وزیر اعلیٰ سمیت کئی وزراء، افسران وغیرہ موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے انفرادی طورپراخبارنویسوں کے ساتھ نجی گفتگو میں اپنے خیالات کااظہار کرتےہوئے کہاکہ قدیم شاعر پمپ ’منوشیا جاتی تانوندے ولم ‘ (صرف انسانیت ہی ایک ذات ہے ) نامی تاریخی مصرعہ کہا تھا میں بھی اسی پر اعتقاد رکھتا ہوں۔ ہزاروں برس پرانا شاعر پمپ حقیقت میں وہ ایک بہت شاعر ہے ۔ انسانی معاشرے میں مساوات ہواور ظلم واستحصال کا ازالہ ہو۔ میں ایک نئے معاشرے کی تشکیل کا مقصد لے کر لکھنا شروع کیا  اورابتداء سے ہی میں بنواسی کے متعلق فخر کرتارہاہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریزرویشن ، روزگاراور تعلیم کی وجہ سے دلتوں میں بھی ایک متوسط طبقہ پیدا ہوگیا ہے ، غالباً انہیں کسی جدوجہد کی ضرورت نہیں ہوگی لیکن بقیہ 90فی صد دلت طبقہ اسی خستہ حالت  میں ہے ، انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ کسان ، مزدور  ، خواتین ان سب کی جدوجہد میں دلتوں کو بھی شامل کیا جانا چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔