ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل: دوسرے دن ہندوستان کی بہترین گیندبازی، آسٹریلیائی ٹیم 469 پر سمٹی، محمد سراج نے لیے 4 وکٹ

Source: S.O. News Service | Published on 8th June 2023, 10:43 PM | اسپورٹس |

لندن، 8/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کے پہلے دن جہاں آسٹریلیا نے اپنی شاندار بلے بازی سے ہندوستان پر زبردست دباؤ بنا دیا تھا، وہیں دوسرے دن کے شروع سے ہی ہندوستانی گیندبازوں نے اپنی شاندار لائن اور لینتھ سے ہوا کا رخ موڑ دیا۔ پہلے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ کے نقصان پر 327 رن بنائے تھے، اور آج آسٹریلیا کی پوری ٹیم 469 رن پر سمٹ گئی۔ یعنی آج ہوئے کھیل میں آسٹریلیا نے 7 وکٹ گنوائے اور محض 142 رن ہی بنائے۔

ہندوستان کی طرف سے آج ایک بار پھر محمد سمیع اور محمد سراج نے شاندار شروعاتی اسپیل کیا۔ پہلے محمد سراج نے 174 گیندوں پر 163 رن بنا چکے اور خطرناک نظر آ رہے ٹریوس ہیڈ کو وکٹ کے پیچھے کے ایس بھرت کے ہاتھوں آؤٹ کرایا، اور پھر کچھ ہی دیر بعد محمد سمیع نے کیمرون گرین کو محض 6 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ کل کے دوسرے ناٹ آؤٹ بلے باز اسٹیو اسمتھ بھی آج کوئی بڑا کمال نہیں دکھا پائے کیونکہ شاردل ٹھاکر نے انھیں بولڈ آؤٹ کر 121 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔ جلدی جلدی گرے ان 3 وکٹوں کے بعد ہندوستانی گیندبازوں نے آسٹریلیائی ٹیم کو جلد از جلد سمیٹنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ ایلیکس کیری نے حالانکہ کچھ اچھے شاٹ لگاتے ہوئے 69 گیندوں پر 48 رن بنا ڈالے، لیکن وہ اس اسکور پر رویندر جڈیجہ کے شکار بن گئے۔ باقی کوئی بھی بلے باز دہائی کے اسکور تک نہیں پہنچ سکا۔ آسٹریلیا کی پوری ٹیم 121.3 اوور میں 469 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ہندوستان کی طرف سے سب سے کامیاب گیندباز محمد سراج رہے جنھوں نے 28.3 اوور میں 108 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد سمیع اور شاردل ٹھاکر کو 2-2 وکٹ ملے جنھوں نے بالترتیب 29 اوور میں 122 رن اور 23 اوور میں 83 رن خرچ کیے۔ رویندر جڈیجہ کو ایک وکٹ ملا اور انھوں نے 18 اوور میں 56 رن دیئے۔ آج امیش یادو نے بھی اچھی گیندبازی کی لیکن انھیں وکٹ نہیں مل سکا۔ امیش نے 23 اوور میں 77 رن دیئے۔ ایک وکٹ رَن آؤٹ کی شکل میں گرا جس میں اکشر پٹیل کا تعاون شامل تھا۔ وہ محمد سمیع کی جگہ کچھ دیر کے لیے فیلڈنگ کرنے میدان میں اترے تھے اور اپنے ڈائریکٹ تھرو سے مشیل اسٹارک کو پویلین بھیج دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...