بھٹکل ایس آئی اؤ کی جانب سے پسماندہ طبقات کو تعلیمی وظائف  جاری رکھنے کامطالبہ لے کر وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd December 2019, 8:13 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:03؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)پسماندہ طبقات کے پری میٹرک تعلیمی وظائف کو ریاستی حکومت کی طرف سے رد کئے جانےکی کڑی مذمت کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بھٹکل شاخ کی طرف سے بھٹکل تحصیلدار کے توسط سے ریاستی وزیراعلیٰ کو میمورنڈم سونپتے ہوئے مطالبہ کیاگیا ہے کہ متعلقہ حکومتی آرڈر سے 15لاکھ سے زائد طلبا کا مستقبل خطرے میں ہے ،طلبا کے پیش نظر متعلقہ آرڈر کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔

میمورنڈم میں کہاگیا ہےکہ سال 2019-2020کے پری میٹرک تعلیمی وظائف کو رد کرنا صحیح  نہیں ہے، فی الحال ریاست بھر میں 15لاکھ سے زائد طلبا آن لائن عرضیان پُر کئے ہیں۔ غریب طلبا اسی تعلیمی وظائف کی رقم سے اپنی تعلیم جاری رکھتے ہیں، اب حکومتی حکم نامے سے ان کی تعلیم خطرے میں آگئی ہے۔دراصل متعلقہ سرکلر کے ذریعے بچوں کے تعلیمی حق پر حملہ کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔ ان تمام وجوہات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت طلبا کے تعلیمی مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے اپنا حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ بھٹکل تحصیلدار وی پی کوٹرولی نے میمورنڈم وصول کیا۔ اس موقع پر ایس آئی اؤ بھٹکل کے صدر ثناء اللہ اسدی، سابق ڈی اؤ عبود آصف، اسماعیل راجا، آصف شیخ، محمد بلال رکن الدین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔