سنگاپور میں  فیک نیوز  کے قانون پر عملدرآمد شروع

Source: S.O. News Service | Published on 26th November 2019, 8:39 PM | عالمی خبریں |

لندن / 26 نومبر (آئی این ایس انڈیا) سنگاپور میں حکومت نے انٹرنیٹ کے نئے قانون کے تحت ایک سیاسی رہنما کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ایک غلط اور گمراہ کن فیس بک پوسٹ کی تصحیح کرے۔سنگاپور کی وزارت خزانہ نے یہ ہدایات انٹرنیٹ پر جھوٹی اور غلط اطلاعات کی روک تھام سے متعلق نئے قانون کے تحت جاری کی ہیں۔ اس قانون کا پہلا نشانہ برطانیہ اور سنگاپور کی دوہری شریت کے حامل بریڈ باؤر بنے ہیں۔ وہ سیاست میں کافی عرصے سے سرگرم ہیں لیکن انہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑے۔اپنی فیس بک پوسٹ میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ سنگاپور حکومت سرمایہ کاری کی سرکاری کمپنیوں ٹیماسک ہولڈنگز اور جی آئی سی پر اثر انداز ہوتی ہے۔ حکومت نے اس الزام کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے انہیں اس پوسٹ کو ایڈٹ کرنے کی ہدایت کی۔فیس بک پر اپنی پوسٹ میں بریڈ باؤر نے کہاکہ میں ان تمام لوگوں کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں جو ہماری داخلی سیاست اور سماجی معاملات پر اظہار رائے کرتے ہیں کہ وہ بہت احتیاط سے کام لیں، خاص کرکے اگر وہ ایسی پوزیشن پر ہیں جہاں ان کی بات سْنی جاتی ہے۔سنگاپور دنیا کا بڑا اہم کاروباری مرکز ہے، جہاں اکثر شہریوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔حکام میں ایک عرصے سے فیک نیوز کے ممکنہ اثرات پرتشویش تھی جس کی بعد حکومت نے اس کی روک تھام سے متعلق نیا قانون متعارف کیا۔سنگاپور میں حکمراں جماعت پیپلز ایکشن پارٹی سن پینسٹھ میں آزادی کے بعد سے مسلسل اقتدار میں ہے اور ہر الیکشن جیتی آئی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سے متعلق نئے قانون کا مقصد اپوزیشن کو دبانا اور حکومت پر تنقید روکنا ہے۔سنگاپور میں مختلف نسلوں اور مذاہب کے لوگ بستے ہیں اور اس ملک نے اپنے سیاسی استحکام اور معاشی ترقی سے دنیا میں خود کو منوایا ہے۔تاہم اس کیس میں بریڈ باؤر نے حکومتی ہدایات پر عمل کیا اور اپنی فیس بک پوسٹ کو دوبارہ سے مرتب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں اپنی تصحیح اور وضاحت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...