سنگاپور ایئر لائن میں آگ، طیارے کی ہنگامی صورت حال میں واپس لینڈنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th June 2016, 2:20 PM | عالمی خبریں |

سنگاپور: سنگاپور ائیر لائنز کے ایک طیارے میں آج یہاں کے چانگی ہوائی اڈے میں ہنگامی صورت حال میں اترتے وقت آگ لگ گئی. جس سے کچھ دیر کے لئے پورے ائرپورٹ سمیت فلائٹ پر سوار مسافروں میں خوف و دہشت طاریہوگئی، مگر فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پاتے ہوئے سبھی مسافروں کو بچالیا۔ مختلف خبررساں ایجنسیوں سے ملی جانکاری کے مطابق ایس آئی اے فلائٹ SQ368 رات دو بج کر پانچ منٹ پر چانگی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی تھی۔ تقریبا دو گھنٹے کے اندر ہی پائلٹ نے طیارے کے انجن میں تکنیکی خرابی ہونے کا اعلان کیا جس کے بعد پرواز کو واپس سنگاپور کی جانب موڑدیا گیا.

انجن میں لگی تھی آگ، مسافروں نے بھی دیکھا

اس طیارے میں سوار ایک مسافر کی بیوی ممتا جین نے بتایا کہ جب طیارے کو ہوائی اڈے پر ہنگامی حالات میں اتارا جا رہا تھا تب اس کے انجن میں دھماکہ ہو گیا اور اس کے داہنے پنکھ میں آگ لگ گئی ۔ تمام لوگ جہاز میں تھے اور سب نے دائیں پنکھ کو جلتے دیکھا. ایک اور مسافر نے یوٹیوب میں داہنے پنکھ کو لگی آگ کی وڈیو کلپ آپلوڈ کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے اندر تمام مسافروں کیی جانیں نکل رہی تھیں، اور لگ موت کو اپنے انکھوں کے سامنے دیکھ رہے تھے، مگر پانچ منٹ میں ہی پنکھ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، جس کے بعد ہی طیارے کے دروازے کھلے اور ہم نے راحت کی سانس لی۔

بتایا گیا ہے کہ طیارے کو صبح قریب سات بجے سنگاپور میں اتارا گیا تھا۔ بعد میں  فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ بجھا دی تھی۔ سنگاپور ائیرلائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہوائی جہاز میں 222 مسافر سوار تھے اورسبھی محفوظ ہیں، کسی کو کوئی چوٹ بھی نہیں لگی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔