گلبرگہ میں دسویں جماعت کے طالب علم محمد شہناز کی نمایاں کامیابی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th October 2021, 1:17 AM | ریاستی خبریں |

گلبرگہ 12 اکتوبر: حضرت نیاز محمود ایجوکیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ، گلبرگہ کے تحت گرامر ملٹی میڈیا انگلش میڈیم  پرائمری اینڈ ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم محمد شہناز نے  ریاستی سطح پر نمایاں کامیابی درج کرتےہوئے سیکنڈ رینک حاصل کیا ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دینے کے ساتھ ریلیز میں اسکول کے سیکریٹری ڈاکٹر رابعہ خانم اور تمام ٹرسٹیان، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر نوید، محمد شہباز  اورمحمد ابراہیم فرق نے مبارک باد کے ساتھ اس طالب علم کو 5000روپیوں کا انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں صدر معلمہ نکہت پروین، اور براہان سر کے علاوہ تمام اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی سخت محنت کی ستائش کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...