پٹرول ،ڈیزل کی نمایاں قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار
نئی دہلی،25؍اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) گزشتہ ایک سال سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ دو مہینوں سے خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہواہے۔ گزشتہ18 مہینوں میں اضافے کے مطابق پٹرول ہر ماہ 2 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو ا ہے۔ ان مہینوں میں پٹرول 36 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔ خام تیل 85 ڈالر فی بیرل کی سطح سے اوپر چل رہا ہے۔
ایساکہا جا رہا ہے کہ خام تیل جلد ہی 90 ڈالرکی سطح کوعبور کر سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایندھن کی گھریلو قیمتوں میں کمی کی توقع کرنا بیکار ہوگا۔اگر ہم آج 25 اکتوبر 2021 کی بات کریں تو تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں سے تیل کی قیمتیں روزانہ 35 پیسے فی لیٹر تک بڑھ رہی تھیں۔
مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
دہلی: پٹرول – 107.59 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 96.32 روپئے فی لیٹر
ممبئی: پٹرول – 113.46 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 104.38 روپئے فی لیٹر
کولکاتہ: پٹرول – 108.11 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 99.43 روپئے فی لیٹر
چنئی: پٹرول – 104.52 روپئے فی لیٹر، ڈیزل – 100.59 روپئے فی لیٹر
بنگلورو: پٹرول – 111.34 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 102.23 روپئے فی لیٹر
بھوپال: پٹرول – 116.26 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 105.64 روپئے فی لیٹر
لکھنؤ: پٹرول – 104.54 روپئے فی لیٹر ، ڈیزل – 96.78 روپئے فی لیٹر
پٹنہ: پٹرول – 111.24 روپئے فی لیٹر ڈیزل – 102.39 روپئے فی لیٹر
چنڈی گڑھ: پٹرول – 103.55 روپئے فی لیٹر ،ڈیزل – 96.03 روپئے فی لیٹر