کیرالہ کے ’بے باک‘ صحافی صدیق کپن جیل سے رہا،یو اے پی اے کو قرار دیا سیاسی آلہ

Source: S.O. News Service | Published on 2nd February 2023, 12:23 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 2؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)  سخت غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت 27 ماہ سے جیل میں بند کیرالہ کے صحافی صدیق کپن جمعرات کی صبح لکھنؤ ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوگئے۔ 

 یادرہے کہ کیرالہ کے ملاپورم کا رہنے والا صحافی صدیق کپن  کو 5 اکتوبر 2020 کو ہاتھرس جاتے ہوئے تین دیگر افراد کے ساتھ ہاتھرس میں بدامنی پھیلانے کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جہاں وہ ایک دلت لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی عصمت دری اور قتل کے واقعہ کو کور کرنے جا رہے تھے۔ انہیں ابتدائی طور پر امن میں خلل ڈالنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں ان پر یو اے پی اے کی دفعہ 17/18، دفعہ 120B، 153A/295A IPC، 65/72 آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ اور ان کے ساتھ گاڑی میں سوار افراد ہاتھرس اجتماعی عصمت دری کے بعد فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے اور سماجی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

صدیقی کپن کو سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 9 ستمبر کو ضمانت دی تھی۔  مگر  وہ جیل میں ہی قید تھے اور اب وہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کیس میں الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد ایک ماہ بعد باہر آگئے ہیں۔ جیل میں قید کے دوران ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ان کی ضمانت کا معاملہ بحث کا موضوع بن گیا تھا۔

جیل سے باہر آنے کے بعد ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق کپن نے کہا کہ "مجھے عدالتی عمل پر پورا بھروسہ ہے، مجھے یقین ہے کہ سچ سامنے آئے گا، میں بنیادی طور پر بے قصور ہوں، 28 ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد رہا ہونے  پر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں،" صدیق کپن جس کی طویل حراست نے عالمی توجہ مبذول کروائی اور سوشیل میڈیا میں چرچہ میں رہنے اور بھارت میں پریس کی گرتی ہوئی آزادی کی باتوں کے درمیان مسٹر کپن نے جیل سے باہر آنے کے بعد یو اے پی اے کو سیاسی ٹول قرار دیا جس کے تحت کسی کو بھی گرفتار کرنے کا اختیار پولس کو حاصل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...