مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب؛ صدیق میراں صدر اور جوباپو اسماعیل جنرل سکریٹری منتخب

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th March 2021, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8 مارچ (ایس او نیوز) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی سہ سالہ میعاد (۱۴۴۲۔۱۴۴۴ ھ ) کے لئے آج  پیر کو  عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں جناب صدیق محمد میراں صدر اور جوباپو محمد اسماعیل جنرل سکریٹری کے  اہم عہدہ پر منتخب ہوگئے۔

ڈاکٹر کولا  محمد زُبیر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں  الیکشن کمشنر جوباپو اسماعیل   نے عہدیداران کے انتخاب کی کاروائی انجام دی، جس میں  مندرجہ ذیل عہدیداران بالاتفاق رائے منتخب ہوئے۔

صدر:      صدیق محمد میراں 
نائب صدر (اول) :   ایس ایم سید محی الدین
نائب صدر (دوم):   ڈاکٹر کولا محمد زُبیر
جنرل سکریٹری: جوباپو     محمد اسماعیل
سکریٹری :  اسماعیل انجم گنگاولی ندوی
نائب سکریٹری:   سدی باپا محمد طلحہ 
سکریٹری مالیات:   صدیق عبدالقادر جیلانی
خازن :   محمد ناصر محتشم
محاسب:     کولا محمد ہاشم

خیال رہے کہ  صدارتی عہدہ پر منتخب ہونے والے جناب صدیق محمد میراں صاحب اس سے قبل نائب صدر اور جنرل سکریٹری کے عہد ہ پر رہ کر  خدمات انجام دے چکے ہیں، اسی طرح  جنرل سکریٹری منتخب ہونے والے  جوباپو محمد اسماعیل گذشتہ میعاد میں  سکریٹری مالیات کے طور پر   خدمات انجام دینے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ سکریٹری مالیات منتخب ہونے والے عبدالقادر جیلانی صدیق اس سے قبل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری رہ چکے ہیں، اسماعیل انجم گنگاولی ندوی اس سے پہلے نائب سکریٹری تھے،  اس بار سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔جبکہ ناصر محتشم اور ہاشم کولا پہلے بھی  بالترتیب خازن اور محاسب کے طور پر اپنی خدمات  انجام دے رہے تھے ۔  نائب صدر اول منتخب ہونے والے جناب ایس ایم سید محی الدین اس سے پہلے نائب صدر دوم  تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...