سابق وزیراعلیٰ سدرامیا نے کولار میں بارش کی تباہ کاری کا جائزہ لیا

Source: S.O. News Service | Published on 25th November 2021, 12:18 PM | ریاستی خبریں |

کولار، 25؍ نومبر(ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا نے آج بنگارپیٹ کا دورہ کیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ یہاں سے قریب واقع اے گلہلی دیہات میں بارش کی وجہ سے نقصان پہنچی فصل کا معائنہ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے سدارامیا نے کہاکہ بارش کی وجہ سے راگی کی فصل کو 60فیصد نقصان ہوا ہے۔ اب صرف 30تا40فیصد فصل ہاتھ آئے گی۔ راگی کی فصل کیلئے تقریباً 7لاکھ روپئے خرچ کئے۔ اگر موسلادھار بارش نہ ہوتی تو انہیں 7لاکھ روپئے سے زیادہ حاصل ہوتے۔ یہاں تک کہ ٹماٹر، آلو، پھول اور دیگر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے اس موقع پرحکومت سے مانگ کی کہ کسانوں کو جلد معاوضہ دیا جائے۔ حکومت کی طرف سے اب تک سروے نہیں کیاگیا۔ حکومت صرف انتخابات اور انتخابی ضابطہ اخلاق کے نام سے وقت ضائع کررہی ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق کا نقصانات کی بھرپائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومت کو اب تک سروے کردینا چاہئے۔ ضلع کولار میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کسانوں کی50 ہزار ایکڑ فصلوں کو نقصان ہواہے اور ریاست بھر میں 5سے 6لاکھ ایکڑ فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کولارمیں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی جانوروں کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے مانگ کی کہ جلد سے جلد سروے کیا جائے اورکسانوں کو معاوضہ دیا جائے۔ اس موقع پر بنگارپیٹ کے رکن اسمبلی ایس ایس نارائن سوامی، سرینواس پور کے رکن اسمبلی رمیش کمار، مالار کے رکن اسمبلی ننجے گوڈا، کولارکے رکن اسمبلی بنگارپیٹ، ٹاؤن منسپل کونسل کے صدر فرزانہ سہیل کے علاوہ ضلع کولار کانگریس کے لیڈرس موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...