دوبارہ اقتدار دیا جاتا تو مزید ترقیاتی کام کرتا: سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th January 2019, 12:35 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو، 28؍جنوری(ایس او  نیوز)اگر مجھے دوبارہ اقتدار پر لایا جاتا تو مزید ترقیاتی کام انجام دیتا چند لوگوں نے غلط تشہیر اور حسد کی وجہ سے مجھے شکست سے دوچار کردیا۔ اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود میں نے پوری خود اعتمادی کے ساتھ سیاست کی ۔ کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا اور نہ کبھی ایسا کروں گا ۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کیا۔ بنشنکری ، جٹ گرہلی میں کنکا کمیونٹی بھون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پسماندہ طبقات کو چاہئے کہ وہ کمیونٹی کی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیں ۔ سدارامیا نے بیتے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ایمبیسڈر کار میں گاؤں گاؤں قریہ قریہ جا کر کروبا سماج کو ہم نے متحد کیا ۔ کنکا جینتی مناتے ہوئے عوام میں بیداری لائی ۔ کنکا گروپیٹھ تشکیل دیا گیا ۔ ریاست کی تمام اہم ترین شخصیات کو یاد کرنے کیلئے ان کا جنم دن منایا گیا ۔ ریاست میں 700کنکا کمیونٹی بھون تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی ۔ انہوں نے کمیونٹی کے افراد سے کہا کہ کمیونٹی بھون عوامی جائیداد کی مانند ہیں ۔ اس پرکوئی قبضہ نہ کرے۔ میں نے بھی اپنی سیاسی زندگی میں جائیداد پر قبضہ نہیں کیا ۔ سماج وکمیونٹی کے نام پراراضی ہڑپنے والے سیاستدانوں پر انہوں نے برہمی ظاہر کی ۔ سیاست میں آنے کے بعد صرف کروبا طبقہ کونہیں بلکہ تمام پسماندہ طبقات کی میں نے خدمت کی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی اور پارلیمانی انتخابات میں پسماندہ طبقات کی خواتین کیلئے ریزرویشن لانے کی ضرورت ہے ۔ اگر ریزرویشن نہیں لایا گیا تو پسماندہ طبقات کا کوئی بھی لیڈر سیاست میں ترقی حاصل نہیں کرپائے گا ۔ جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو اہندا طبقات کیلئے تھوڑا زیادہ بجٹ مختص کیا تھا ۔ لیکن دیگر طبقات کو نظر انداز بھی نہیں کیا ۔مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں بے شمار امدادی رقوم اور اسکیمیں جاری کیں ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر برائے ہاؤزنگ ایم ٹی بی ناگراج نے کہا کہ کابینہ وزیر بننے کی میری خواہش کو سدارامیا نے پوری کی ۔ آئندہ دنوں میں انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا ۔ سیاست سے ریٹائر منٹ لے لوں گا ۔ میں نے یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ کابینہ کا وزیر بنوں یا پھر سبکدوشی اختیار کروں۔ میرے خواب کو سدارامیا نے مکمل کیا ۔ جب تک میں زندہ ہوں سدارامیا کامرہون منت رہوں گا ۔ اب وزیر بن گیا ہوں اس لئے سرگرم سیاست سے دوری اختیار کررہا ہوں ۔ سدارامیا کو ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ اگر میرے سینہ کو چیر دیا جائے تو وہاں صرف سدارامیا نظر آئیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...