ایڈی یورپا کو برطرف کرکے ریاست میں صدر راج نافذ کیا جائے: اپوزیشن لیڈر سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2021, 11:52 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍اپریل (ایس او نیوز) اپوزیشن کانگریس لیڈر سدارامیا نے آج کہا کہ سینئر وزیر کے ایس ایشورپا نے ریاستی وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا پر جو الزامات لگائے ہیں وہ بہت سنجیدہ الزامات ہیں اور انتظامیہ کو تباہ کرنے کا یہ ثبوت ہے۔ ان الزامات کی روشنی میں مداخلت کرتے ہوئے ریاست میں صدر راج نافذ کرنے کی سفارش کرنے سدارامیا نے ریاستی گورنر پر دباؤ ڈالا ہے۔

سینئر کانگریس لیڈر نے ایڈی یورپا کو فوری برطرف کرنے کا بھی آج مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشورپا جو ایڈی یورپا کی کابینہ میں وزیر دیہی ترقیات اور پنچایت راج ہیں، کل چہارشنبہ کے دن وزیراعلیٰ کے خلاف گورنر سے شکایت کرتے ہوئے مبینہ طور پر الزام لگایا ہے کہ ایڈی یورپا ان کے محکمہ کے معاملات میں راست مداخلت کررہے ہیں۔ کل ایڈی یورپا گورنر وجو بھائی والا سے ملاقات کرکے 5صفحات پر مشتمل ایک خط پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی اس طرح راست مداخلت سے انتظامیہ پر نہ صرف برا اثر پڑرہا ہے بلکہ انتظامیہ چلانا بھی مشکل ہے۔ایشورپانے بدعنوانی، غیر قانونیت اور اقرباء پروری کے ثبوت بھی پیش کئے ہیں۔

سدارامیا نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ایشورپا اپنے بیان پر اٹل ہیں اور کسی بھی دباؤ کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایشورپا نے اپنی سیاسی زندگی میں یہ ایک اچھا کام کیا ہے۔اپنے ذاتی مفاد پر ریاستی مفاد کو اہمیت دینے پر انہوں نے ایشورپا کو مبارکباد بھی دی ہے۔ ایشورپا نے اپنے خط میں کئی حوالے بھی دئے ہیں جو وزیراعلیٰ کی من مانی اور ذاتی مفاد کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پر سنگین الزامات لگانے کے بعد ایشورپا کے وزارت سے استعفیٰ دئے جانے کا امکان ہے۔کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار نے بھی آج وزیراعلیٰ ایڈی یورپا کے استعفیٰ کامطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔