مرتے دم تک پسماندہ طبقات کیلئے لڑتارہوں گا: اپوزیشن لیڈرسدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2021, 12:12 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولار،30؍مارچ(ایس او نیوز؍نامہ نگار) بروز اتوار 28مارچ کی دوپہر ایک بجے ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ وموجودہ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر واہندا کے بانی سدارامیانے کولار میں منعقدہ ضلع سطح کے پسماندہ طبقات کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے اپنے خطاب میں کہا کہ پسماندہ طبقات کوانصاف دلوانے کیلئے مرتے دم تک لڑتارہوں گا۔ میں سیاست میں رہوں نہ رہوں ہر وقت انصاف اور سچائی کیلئے کام کروں گا۔

 کولار ضلع پسماندہ طبقات کی جانب سے 2؍اے ریزرویشن میں دورے طبقات کوشامل نہ کرنے کیلئے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ سدارامیانے مزید بتایاکہ ہم صرف انصاف کی لڑائی لڑ رہے ہیں،کسی بھی طبقے کے خلاف نہیں ہے۔کیونکہ 2؍ اے میں جو بھی طبقات شامل ہیں حکومت ان کے ساتھ انصاف نہیں کررہی ہے۔اب دوسروں کو شامل کرکے ان کا حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سدارامیانے مزید بتایاکہ جب میں وزیر اعلیٰ تھا،تب ریاست کے اندر تما م طبقوں کے 2 سروے کرائے تھے،میرے دور میں یہ کام مکمل نہیں ہوسکاتھاتھوڑاکام باقی تھا۔مجھے پوری امید تھی کہ ریاست میں پھر ایک مرتبہ حکومت آئے گی،مگر ایسانہیں ہوا۔ریاست میں مخلوط سرکار آئی توسروے مکمل ہوکر رپورٹ تیار تھی اس وقت کے محکمہ پسماندہ طبقات کے وزیر سے کہاکہ کمیشن سے رپورٹ حاصل کرلیں،مگر اس وقت کے وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے وزیر موصوف کو ہدایت دی کہ رپورٹ حاصل نہ کریں۔بعد میں کمار سوامی کی حکومت بھی گر گئی۔اب ایڈی یورپاحکومت قائم ہوکر قریب 2سال کاعرصہ ہورہاہے،مگر ابھی بھی یہ رپورٹ کمیشن کے پاس ہی موجود ہے۔ایڈی یورپاکو اس رپورٹ حاصل کرنے میں کیاتکلیف ہے پتہ نہیں۔ یہ رپورٹ تیار کرنے کیلئے میرے دور میں 162کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے۔جبکہ حکومت میں ایک ابھرتے ہوئے پسماندہ طبقات کے لیڈر ایشورپا موجود ہیں وزیر اعلیٰ سے بات کرکے اس رپورٹ کو حاصل کرنے کا کام کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ایڈی یورپااور کمارسوامی پسماندہ طبقات کے خلاف ہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پر ترس کھاتے ہوئے کہاکہ دوسرے طبقات کو 500کروڑ روپئے بجٹ میں اعلان کیاگیااور پسماندہ طبقات کومحض 200کروڑ روپے؟ یہ کہاں کا انصاف ہے۔سدارامیانے مزید بتایاکہ آج ملک میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت ہر طرح سے ناکام ہوچکی ہے،مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے پھر بھی مودی حکومت ہروقت سب کا ساتھ سب کا وکاس کی باتیں کررہی ہے۔ہر وقت چوکیدار ہونے کی بات کرتے ہیں، وہ چوکیدار ضرور ہیں،مگر امبانی جیسے مالداروں کے غریبوں کے نہیں۔ان سے ملک کو خطرہ ہے آنے والے چناؤ میں دونوں حکومتوں کو نکال کر باہر کرنا ضروری ہے۔

احتجاجی دھرنے میں رکن کونسل نصیر احمد،رکن اسمبلی رمیش کمار،نارائن سوام ی،ننجے گوڈا،روپاششی دھر،سابق قانون ساز کونسل کے چیرمین وی آر سدرشن،کانگریس کے صدر چندراریڈی کے علاوہ ریاستی وضلع لیڈرس موجود تھے۔سدارامیاکا کلاک ٹاور میں مسلمانوں کی جانب سے استقبال کیاگیااور قطب غوری درگاہ میں حاضری دی۔اس وقت عبدالقیوم،صابر پاشاہ،محمد جعفر،محمد حنیف،ہدایت اللہ،صادق وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...