کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیانے سیکشن 144 نافذ کرنے پر یڈیورپا حکومت پر کسا طنز

Source: S.O. News Service | Published on 19th December 2019, 12:44 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،19/دسمبر (ایس او نیو) کانگریس کے رہنما اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو دفعہ 144 نافذ کرنے پر ریاست میں برسراقتدار بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔

شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 اور شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر سی) کے خلاف احتجاج کے تناظر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

سدارامیا نے ٹویٹ کیا کہ۔آئین پر کئی حملوں کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ سیکشن 144 کے ذریعے پرامن احتجاج کا حق چھین لیا جائے۔ میں نے کبھی بھی توقع نہیں کی تھی کہ بی ایس یدی یورپا وزیر اعظم نریندر مودی کی راہ پر چلیں گے۔ میں نے سوچا تھا کہ وہ ریاست کی ترقی پر زیادہ زور دئینگے۔

آج ٹاؤن ہال کے علاقے میں کافی تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے کیونکہ ریاست کے سی اے اے 2019 اور این آر سی میں بائیں بازو کی جماعت اور مسلم تنظیم کے ایک کنسورشیم کے ذریعہ ایک ’بند‘ منایا جا رہا ہے۔

کرناٹک کے سی ایم بی ایس یڈیورپا نے بھی صبح بنگلور سٹی پولیس کمشنر بھاسکر راؤ سمیت سینئر پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور سی اے اے اور این آر سی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے پیش نظر انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے تمام اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...