مہنگائی کے خلاف کرناٹک کانگریس کا مظاہرہ، کئی لیڈران بیل گاڑی میں پہنچے اسمبلی

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 10:58 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 14؍ستمبر (ایس او نیوز) کرکرناٹک کانگریس کے اہم لیڈران نے پٹرول-ڈیزل و رسوئی گیس سلنڈر اور روزانہ استعمال کی جانے والی گھریلو سامانوں کی قیمتوں میں اضافہ کو لے کر برسراقتدار بی جے پی حکومت کی ناکامی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پیر کے روز کئی کانگریس لیڈران بیل گاڑی پر اسمبلی کے لئے نکل پڑے۔ کانگریس لیڈروں کی یہ پالیسی کرناٹک اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی دن برسراقتدار بی جے پی کو گھیرنے کے لیے بنائی گئی۔

میسور میونسپل کارپوریشن میں اقتدار میں آنے اور بیلگاوی میونسپل کارپوریشن الیکشن میں پہلی بار زبردست جیت درج کرنے کے بعد برسراقتدار پارٹی نئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی کی قیادت میں پرجوش ہے۔ ریاست میں کووڈ مینجمنٹ نے بھی بھگوا پارٹی کے جذبات کو عروج بخشا ہے۔ حالانکہ کانگریس لیڈروں کی بیل گاڑی کے ذریعہ احتجاج درج کرنے سے اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی دن بی جے پی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سے قبل ڈی کے شیو کمار نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت گھریلو سامانوں کی بڑھی ہوئی قیمتیں کم نہیں کر رہی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر میں کئی احتجاجی مظاہروں کے باوجود اپنے فیصلے پر بضد ہے۔ شیوکمار کا کہنا ہے کہ پیر کو زبردست ٹریفک کی آمد و رفت کو دھیان میں رکھتے ہوئے صرف میں اور سدارمیا ہی بیل گاڑیوں پر چلیں گے اور اسمبلی احاطہ میں احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

علاوہ ازیں شیوکمار نے ریاست میں برسراقتدار بی جے پی کے خلاف از خود نوٹس لینے کا معاملہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا کیونکہ ان کے ایک رکن اسمبلی اور سابق وزیر نے بیان دیا ہے کہ انھیں کانگریس پارٹی چھوڑنے کے وقت پارٹی کے ذریعہ پیسے کی پیشکش کی گئی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں سچائی سامنے لانے کے لیے سابق وزیر شریمنت پاٹل کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کو اس بات کی جانچ شروع کرنی چاہیے کہ پیسے کی پیشکش کس نے کی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...