بنگلورو: کرناٹک کابینہ کی تشکیل کے بعد سدارامیا نے وزراء کو دیا 20 پارلیمانی سیٹوں کا ٹارگیٹ

Source: S.O. News Service | Published on 30th May 2023, 12:57 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو ،30 / مئی (ایس او نیوز) ریاستی کابینہ کی تشکیل مکمل کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے آئندہ درپیش پارلیمانی انتخاب میں 28  میں سے کم از کم 20  سیٹوں پر پارٹی کی جیت یقینی بنانے کا ٹارگیٹ  اپنے وزراء کو دیا  ہے۔ 

24 نئے وزراء کی شمولیت کے ساتھ 34 رکنی کابینہ کی تشکیل مکمل کرنے کے بعد سدارامیا نے آئندہ سال درپیش پارلیمانی انتخاب کے پس منظر میں اپنے وزاراء سے کہا : " ہمیں اپنی پارٹی کے قومی صدر ملیکا ارجن کھرگے ، سینئر قائد سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور پریانکا گاندھی  کے لئے تحفہ کے طور پر لوک سبھا کی کم از کم 20 سیٹوں کی جیت درج کرنا چاہیے ۔"

وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں وزراء کو ہدایت دی کہ وہ اس مقصد کو ذہن میں رکھتے ہوئے پوری ایمانداری اور عزم و استقامت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ۔ انہوں نے کہا : " ہمیں پورے خلوص کے ساتھ یہ کوشش کرنی ہوگی کہ جن گارنٹیوں کا ہم نے  وعدہ کیا ہے وہ عوام تک پہنچ جائیں ۔ ماضی کی غلطیوں کو دہرایا نہ جائے ۔ آپ سبھی کو پوری طرح سرگرم اور متحرک ہونا چاہیے ۔ عوام کے مسائل سنیں اور اس پر توجہ دیں ۔ حزب اختلاف کی حیثیت سے ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ عوام نے بی جے پی کی بدنظمی والی حکومت کو مسترد کردیا ہے ۔  ریاست کے عوام نے ہمیں ایک بے مثال اکثریت دی ہے اور اس کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی دی ہے ۔ اس لئے ان کی  توقعات کے مطابق عوام دوست حکومت فراہم کرنا اب ہماری ذمہ داری ہے ۔"

سدارامیا نے وزراء کو تاکید کرتے ہوئے کہا : " عوام کے  مسائل حل کرنے کے لئے جگہ جگہ دھکے کھانے پر مجبور نہ کریں بلکہ مسئلہ کو مقامی سطح پر حل کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔ عوام کو اپنے مسائل حل کرنے کے لئے ودھان سودھا آنے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے ۔ ہمیں اپنے عوام دوست کارکردگیوں کے ذریعے پارلیمانی انتخابات میں بھی بے مثال جیت درج کرنی چاہیے ۔ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ کرناٹکا کے توسط سے بدنظمی والی مرکزی حکومت کو ختم کرنے کا یہ بھی بالکل صحیح موقع ہے ۔ اس لئے وزراء کو اپنے حلقوں کا بار بار دورہ کرنا چاہیے ۔ اور عوام کے مسائل کو تعلقہ اور ضلع سطح پر حل کرنا چاہیے ۔ "    

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے چکمنگلور میں خاتون نے ڈاکٹر کاکالر پکڑ کر ماری چپل، پورے اسٹاف نے کیا کام بند، مچا ہنگامہ

کرناٹک کے چکمگلورو ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایک خاتون نے ایک سینئر ڈاکٹر کا کالر پکڑ کر اسے چپل دے مارا جس کے پورے اسپتال میں کچھ وقت کے لئے ہنگامہ مچ گیا اور سبھی اسٹاف نے کام روک کر پرزور احتجاج کیا۔

بنگلور : رام نگر میں گنیش پنڈال سے بچی کے اغوا کی کوشش کو نوجوانوں نے بنایا ناکام؛ فوری حرکت میں آجانے سے لڑکی کی بچ گئی جان

بنگلور کے قریب ضلع رام نگر میں   پیش آئے  ایک سنسنی خیز واقعہ میں ایک سات سالہ بچی کو گنیش پنڈال سے اغوا کر نے کی کوشش کو مقامی نوجوانوں نے  اُس وقت ناکام بنادیاجب پینڈال میں موجود قریب 25 نوجوان ایک ساتھ حرکت میں آگئے اور لڑکی کی تلاش شروع کردی، جس کے دوران اغوا کرنے والے ...

وجے پور میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں چار کی موت ؛ راستہ پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائیک نے ماری ٹکر

سڑک پار کرنے کے دوران تیز رفتار بائک کی ٹکر میں بائک سوار سمیت چار لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعرات کی دیر رات  مُدے بِہال تعلقہ کے کونٹوجی دیہات میں پیش آیا۔

ریاستی حکومت کر رہی ہے وزارتی قلمدانوں میں رد و بدل پر غور - کیا دیشپانڈے کو وزارت ملنے کا امکان ہے ؟

ریاستی کابینہ میں رد و بدل کی سرگوشیاں سنائی دینے کے کانگریس پارٹی کی طرف سے ساتھ سینئر اراکین اسمبلی کے تعلق سے جائزہ لینے کی خبریں عام ہوگئی ہیں ۔ اسی کے ساتھ وزارت اعلیٰ کی کرسی جمائے ہوئے ہلیال کے رکن اسمبلی آر وی دیشپانڈے کو وزارتی قلمدان سونپنے کی بات زیر غور آنے کا ...

کنداپور سرکاری کالج پرنسپل کا ایوارڈ روک لیا گیا

آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر ریاستی حکومت کی طرف سے کنداپور سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل رام کرشنا بی جی کو جو بیسٹ پرنسپل کا ایوارڈ دیا جانے والا تھا اسے ترقی پسند گروپوں اور دیگر سماجی حلقوں کے اعتراضات کو دیکھتے ہوئے روک لیا گیا ہے ۔

کنداپور میں حجابی طالبات کو کالج گیٹ پر روکنے والے پرنسپل کو کانگریسی حکومت سے ملا ایوارڈ    

گزشتہ مرتبہ بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے دوران جب کالجوں میں حجاب پر پابندی کا مسئلہ سامنے آیا تھا، اُس وقت کنداپور کے ایک کالج میں جس پرنسپل نے خود ہی کالج کا مین گیٹ بند کرکے حجابی مسلم طالبات کو اندر آنے سے روکا تھا اور ان کا تعلیمی سفر روکنے کی کوشش کی تھی اسے ...