بی جے پی قیادت کا تعلق گوڈسے خاندان سے ہے: سابق وزیراعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th April 2019, 10:50 AM | ریاستی خبریں |

کوپل،7؍اپریل (ایس او نیوز) سابق ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ بی جے پی رہنما بابائے قوم مہاتما گاندھی کا قتل کرنے والے گوڈسے کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سدارامیا نے اس خیال کا اظہار کیا اور کہا کہ بی جے پی سے تعلق رکھنے والے تمام رہنماآر ایس ایس نظریات کے حامی ہیں ۔ اس لئے بی جے پی سے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ۔بی جے پی رہنما ،سابق نائب وزیراعلیٰ ایشورپا کی جانب سے سدارامیا کو قاتل قرار دئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ایشورپا کا تعلق قاتلوں کی ٹولی سے ہے اس لئے فطری بات ہے کہ ان کی زبان سے یہی الفاظ نکلتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایشورپا نے اپنادماغی توازن کھودیا ہے اور خود انہیں پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیا بیان جاری کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے انتخابی منشور کو لے کر بی جے پی غلط فہمی کا شکار ہے کیونکہ ذات پات کی سیاست بی جے پی کرتی ہے کانگریس نہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ منڈیا پارلیمانی حلقہ میں بی جے پی کارکن پارٹی کا جھنڈا تھامے ہوئے سمالتا امبریش کی مہم میں حصہ لے رہے ہیں جو کانگریس کو بدنام کرنے کی سازش ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...