اقتدار اور دولت کسی ایک طبقہ کی میراث نہیں ہو سکتی، سماج کے کمزور طبقات کو غلامی کی ذہنیت سے نکلنا ہو گا: سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 27th June 2022, 12:53 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،27؍جون(ایس او  نیوز)سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے کہا ہے کہ ملک میں دلت اور درج فہرت طبقات میں معلومات کی کمی ہے، اسی وجہ سے یہ طبقات آج بھی غلامانہ ذہنیت کا شکار ہیں، ان میں خودداری کی ذہنیت ابھی پیدا نہیں ہو سکی ہے۔

بنگلوروشہر کے رویندرا کلاکشیترا میں وظیفہ یاب جج جسٹس ناگ موہن داس کی ایک کتاب کا اجرا کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین میں یہ ضمانت ہے کہ سماج کے پسماندہ طبقات کو معاشی، تعلیمی اور روزگار کے شعبوں میں ریزرویشن دیا جائے۔ لیکن اب وزیر اعظم مودی نے 10فیصد ریزرویشن سماج کے ان طبقات کو دیا ہے جو اعلیٰ ذات کہلاتے ہیں۔اس کے خلاف کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔

انہوں نے کہا کہ منڈل کمیشن کے ذریعے پسماندہ طبقات کو 27 فیصدریزرویشن دینے کی سفارش پر جن لوگوں کو جشن منانا چاہئے تھا بدقسمتی سے انہیں لوگوں نے اس کی مخالفت کی۔سدارامیا نے کہا کہ سماج کے دلت،ایس سی ایس ٹی اور پسماندہ طبقات میں معلومات کی کمی کا مفاد پرستوں نے ہمیشہ استحصال کیا ہے۔ آج بھی یہ طبقات انہیں مفاد پرستوں کی باتوں میں آکر غلامی کی ذہنیت کا شکارہو چکے ہیں،انہیں آزادی اور خودداری کے جذبے کو اپنا کر اپنی ہی حکمت عملی بنانی ہوگی تاکہ تعلیمی اور معاشی میدان میں وہ خود کفیل بن سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک برہمن باورچی کو بھی عزت دے کر بات کی جاتی ہے لیکن آج بھی اعلیٰ ذات کا طبقہ تعلیم یافتہ نچلی ذات کے فرد کو بے عزتی سے مخاطب کرتا ہے۔ صیغہ واحد میں ان سے بات کی جاتی ہے۔اس کو کب تک برداشت کیا جائے گا۔ اس بے عزتی کو اب برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ تمام کو مل کر ملک میں مساوات اور برابری کا ماحول بنانے کی جدوجہد کرنی چاہئے۔اس پروگرام میں معروف موسیقار ہمسا لیکھا نے کہا کہ سدارامیا کرناٹک میں جمہوریت کی آواز ہیں، ان کی طرف سے سماج کے کمزورطبقات کے حق میں ہمیشہ سے آواز اٹھائی گئی ہے۔

سدارامیا نے کہا کہ تعلیم، اقتدار اور دولت کسی ایک طبقہ کی میراث نہیں ہو سکتی۔ اگر امبیڈکر نے تعلیم حاصل نہ کی ہو تی تو ملک کا آئین کیسے بن پاتا۔سدارامیا نے کہا کہ ملک میں 4635 ذاتیں ہیں،انسانوں کو اتنی ذاتوں اور فرقوں میں تقسیم کرنے والے کون ہیں۔یہ وہی لوگ ہیں جو آج کمزور طبقات کو ریزرویشن دینے کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔سدارمیا نے کہا کہ وسط ایشیاء سے ہندوستان کی طرف نقل مکانی کرنے والے آریاؤں نے اس سرزمین پر بسے ہوئے دراوڈوں پر ظلم کیا۔ اگر یہ سچائی بتائیں تو کچھ لوگوں کو غصہ آجاتا ہے۔

پروگرام میں بنجا گیرے جئے پرکاش، معروف صحافی بی ایم حنیف اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور اپنے تاثرات پیش کئے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...