کیا لائٹ آف کر کے دیا جلانے سے کورونا وائرس چلا جائے گا؟ سدارامیا کا سوال

Source: S.O. News Service | Published on 4th April 2020, 4:53 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

میسورو،4؍اپریل (ایس او نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے 5؍اپریل کی رات 9 بجے اپنے اپنے گھروں میں لائٹ آ ف کر کے دیا جلانے کی اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے مودی سے سوالیہ انداز  میں پوچھا  کہ کیا لائٹ آف کر کے دیپ جلانے سے کورونا وائرس سے نجات مل جائے گی؟

میسورو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران سدارامیا نے مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کورونا وائرس سے نجات ملتی ہے تو ہمیں لائٹ آف کر کے دیا جلانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجنگڈھ کے کارخانہ کے ملازمت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے معاملہ کی جانچ کی گئی ہے، کہا جارہا ہے کہ ملک چین سے خام اشیاء  سے لدے کنٹینرلا نے کی وجہ سے کورونا وائرس ملازمین میں پھیلا ہے۔ افسر اس معاملہ کی جانچ کررہے ہیں، کنٹینر کے سیمپل کو لیباریٹری بھیج دیا گیا ہے، رپورٹ آنے کے بعد واضح وجوہات کا پتہ چل جائے گا۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کیا کرناٹکا میں یکم جون سے مسجد، گرجا گھر اور مندروں کو کھولنے کی دی جائے گی اجازت ؟

کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ملک میں لاک ڈاؤن لاگو ہے۔لاک ڈاؤن 4.0 میں حکومت کی جانب سے بہت سی مراعات دی گئی ہیں، تاہم مندر، مسجد کو لے کر پابندیاں جاری ہیں لیکن حکومت نے لاک ڈاؤن میں رعایت کو لے کر ریاستوں کو بھی فیصلہ لینے کا حق دیا تھا۔دریں اثنا کرناٹک ...

حاملہ خاتون کی رپورٹ  کورونا پوزیٹو آنے پر  ہوسکوٹے کے ایک گائوں میں4 ہزار لیٹر دودھ نالی میں بہادینے کی واردات

کرناٹک کے ہوسکوٹے کے قریب چکّا کوریٹی گاؤں کے دودھ تیار کرنے والے کسانوں کو مجبوراً 4ہزار لیٹر دودھ نالی میں بہا دینا پڑا کیونکہ گاؤں میں کورونا کا مریض ہونے کی وجہ سے فیڈریشن نے دودھ لینے سے انکار کردیا۔

کرناٹک میں مجموعی طورپر100افراد میں کورونا کی تصدیق؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی 2282

آج منگل کو کرناٹک میں مجموعی طورپر100افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے‘ جبکہ 17افراد کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر واپس چلے گئے ہیں۔ آج سو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے ساتھ ہی ریاست میں مریضوں کی جملہ تعداد بڑھ کر 2282 ہوگئی ہے جن  میں سے722افراد علاج کے بعد صحت مند ہوکر اسپتال سے ...

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں زبردست گرمی ؛ 26مئی سے اگلے تین دنوں تک کرناٹکا میں زبردست بارش کے امکانات

بحرہ عرب اور خلیج بنگال میں طوفانی ہواؤں سے پیدا ہونے والے دباؤ کے نتیجے میں ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں اور ساحلی پٹی پر 26مئی سے اگلے تین دنوں تک زبردست بارش ہونے کا محکمہ موسمیات نے امکان جتایا ہے۔

کورونا اَپ ڈیٹ:اڈپی ضلع کے تین پولیس اسٹیشنوں کو کیا گیا سیل ڈاؤن۔کارکلا،ہلیال اور برہماور میں پولیس افسران اور اہلکارآئے کووِڈ 19کی زد میں 

اڈپی ضلع میں کووِڈ وباء کا قہر کا کچھ زیادہ ہی بڑھتا ہوا محسوس ہورہا ہے۔ اب تک ممبئی اور خلیج سے واپس لوٹنے والوں میں مرض پائے جانے کی وجہ سے یہاں مریضوں کا گراف بڑھتا جارہا تھا۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں۔

بنگلورو میں کل بروز پیر 25؍ مئی کو عید الفطرمنائی جائے گی

مرکزی رو ئیت ہلال کمیٹی کر نا ٹک کے رکن مولانا محمد مقصود عمران رشادی نے یہ اطلاع دی ہے کہ آج مؤرخہ29 رمضان المبارک 1441ھ م 23مئی 2020 ؁ ء بروز ہفتہ مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کرناٹک،بنگلورو کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا صغیر احمد خان صاحب رشادی کنوینر مرکزی رو ئیت ہلال کمیٹی امیر ...

بھٹکل کے کورونا سے متاثرہ مزید چار لوگ صحت یاب ہوکر کاروار اسپتال سے ڈسچارج؛ پہنچے بھٹکل

مینگلور اسپتال لنک کے جن 29 لوگوں کو کاروار کمس اسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا تھا، اُس میں سے 20 لوگوں کو سنیچر کے دن اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا ، اُن ہی میں سے مزید چار لوگوں کو آج کمس  سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ چاروں بذریعہ ایمبولنس آج منگل کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچے جہاں سے ضروری ...

بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور سابق ایم ایل اے کے تعاون سے کیا گیا مہاجر مزدوروں کی روانگی کا انتظام

اوڈیشہ اور جھار کھنڈ کے سیکڑوں مزدور جو ماہی گیری اور دیگر سرگرمیوں میں خدمات انجام دے رہے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان تھے ان کو اپنے گھروں کے لئے روانہ کرنے کا انتظام بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا کی جانب سے کیا گیا۔

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں زبردست گرمی ؛ 26مئی سے اگلے تین دنوں تک کرناٹکا میں زبردست بارش کے امکانات

بحرہ عرب اور خلیج بنگال میں طوفانی ہواؤں سے پیدا ہونے والے دباؤ کے نتیجے میں ریاست کے جنوبی اندرونی علاقوں اور ساحلی پٹی پر 26مئی سے اگلے تین دنوں تک زبردست بارش ہونے کا محکمہ موسمیات نے امکان جتایا ہے۔