مخلوط حکومت کو دھکہ نہیں پہنچایا جائے گا سدارامیا نے راہل گاندھی کو بھروسہ دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st June 2019, 2:23 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،21؍جون (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ کمار سوامی کی قیادت میں مخلوط حکومت بغیر کسی دشواری یا رکاوٹ کے اپنی پانچ سالہ میعاد مکمل کرے گی۔ مخلوط حکومت کے قیام کے وقت کمار سوامی سے وعدہ کیا گیا تھا کہ وہ پانچ سالہ میعاد کیلئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ اس وعدے سے منھ پھیر نے کا سوال ہی نہیں ہے۔ مخلوط حکومت اپنی میعاد مکمل کرے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ اور مخلوط حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے صدر سدارامیا نے کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کو ان باتوں کا بھروسہ دیا ہے۔ دہلی میں راہل گاندھی کے ساتھ ملاقات کے دوران سدارامیا نے کہا کہ ملک کا اقتدار فرقہ پرست طاقتوں کے ہاتھوں میں ہے۔ ان حالات میں کانگریس پارٹی کو نہایت احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں جنتادل ایس کے ساتھ اتحاد سے کانگریس اورجتنادل دونوں پارٹیوں کو نقصان ہوا۔ اگر دوستانہ مقابلہ ہوتا تو دونوں پارٹیوں کو کم سے کم 10سیٹوں پرجیت حاصل ہوتی۔ اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ میں مخلوط حکومت گرانے کی کوشش کررہا ہوں۔ میں مخلوط حکومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا۔ مجھ سے مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی سطح پر پارٹی کافی کمزور ہوگئی ہے۔ راہل نے ایسے حالات میں پارٹی کی قیادت سنبھالی ہے۔ پارٹی کو دوبارہ طاقتور بنانے کیلئے راہل کے ہاتھ مضبوط کرنا ہی میرا مقصد ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...