ملک کے اگلے وزیراعظم مودی نہیں راہل ہوں گے: سدرامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd February 2019, 2:52 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،22؍فروری(ایس او نیوز) سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی لیڈر سدرامیا نے کہا ہے کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات کے بعد یہ بات صد فیصد طے ہے کہ مودی ملک کے وزیراعظم نہیں بنیں گے۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد صدر کانگریس راہل گاندھی کا وزیراعظم بننا طے ہے۔ ملک کی وہ تمام سیاسی جماعتیں جو سیکولرزم اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ مودی دوبارہ ملک کے وزیراعظم بننے نہ پائیں۔ لوک سبھاانتخابات میں اگر کانگریس کا مظاہرہ بہترین رہا تو اس بات میں دو رائے نہیں کہ راہل گاندھی ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔

کرناٹک میں کانگریس جے ڈی ایس اتحاد کے متعلق سوال پر سدرامیا نے کہاکہ دونوں پارٹیوں میں جتنی سیٹیں جیتنے کی صلاحیت ہے اس کا جائزہ لینے کے بعد طے ہوگا کہ ریاست کی 28 میں سے کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملنی چاہئیں۔ وزیر برائے تعمیرات عامہ ایچ ڈی ریونا کے اس بیان پر کانگریس نے جے ڈی ایس کو اگر بارہ سیٹیں نہیں دیں تو جے ڈی ایس تنہا مقابلہ کرے گی، سدرامیا نے کہاکہ انہوں نے ریونا کا بیان دیکھا ہے اس پر کسی طرح کا تبصرہ قبل از وقت ہوگا۔ کیونکہ سیٹوں کے بٹوارے پر دونوں پارٹیوں کے درمیان ابھی بات چیت نہیں ہوئی ہے، بات چیت کے بعد ہی دونوں کو اپنا موقف وضع کرنا ہے۔

اس سے قبل جس حلقے سے بھی بیان بازی کی جائے اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا کے میسور پارلیمانی حلقے سے انتخاب لڑنے کے متعلق خبروں پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے سدرامیا نے کہا کہ اس بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے لئے پارٹی ابھی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔ سابق مرکزی وزیر اور فلم اداکار امبریش کی بیوہ سوما لتا کے منڈیا حلقے سے میدان میں اترنے کے بارے میں بھی سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ ابھی اس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ کانگریس پارٹی کے سبھی سینئر رہنما اس کا فیصلہ کریں گے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...