کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیانے سرعام پارٹی کارکن کو مارا تھپڑ

Source: S.O. News Service | Published on 4th September 2019, 7:42 PM | ریاستی خبریں |

میسور،04 /ستمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کانگریس کے سینئر لیڈرسدارامیا کی ایک ویڈیو ان دنوں انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں کانگریس لیڈر اپنے ساتھ چل رہے ایک نوجوان کو تھپڑ مارتے دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعدسدارامیا  کی بہت تنقید ہو رہی ہے۔یہ ویڈیو میسور ہوائی اڈے کی ہے۔ حالانکہ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سدھارمیا نے صفائی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ چل رہا یہ شخص ان کے انکار کرنے کے بعد بھی بار بار ان کے کانوں میں فون لگا کر کسی سے بات کرنے کے لئے کہہ رہا ہے۔اسی بات سے انہیں غصہ آ گیا ہے۔غور طلب ہے کہ سدھارمیا نے اس طرح کا کوئی یہ پہلا واقعہ نہیں کیا ہے۔ کچھ وقت پہلے ہی وہ پارٹی کی ایک خاتون کارکن سے بدسلوکی کرتے ہوئے کیمرے میں قید ہوئے تھے۔اس دوران خواتین مقامی ممبر اسمبلی کی شکایت لے کر ان کے پاس آئی تھی۔متاثرہ خاتون ان سے جواب چاہتی تھی۔اس دوران سدھارمیا اتنے ناراض ہو گئے تھے کہ انہوں نے خاتون کے ہاتھ سے مائیک چھیننے کے ساتھ ساتھ اس کا اسکارف بھی نکالا تھا۔بعد میں سددھرمیا نے ایک بیان جاری کرکے کہا تھا کہ وہ صرف خاتون کو مسلسل بولنے سے روکنا چاہتے تھے۔انہوں نے خواتین کو اپنی بہن کی طرح بتایا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...