فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑائی میں دیوے گوڈا کا اہم رول: نائب وزیر اعلیٰ پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2019, 11:58 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ٹمکور،4؍ اپریل (ایس او نیوز) ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف لڑائی میں سابق وزیر اعظم دیوے گوڈا کا اہم رول ہے۔ٹمکور پارلیمانی حلقہ کے ووٹر ،کانگریس اور جنتادل سکیولر پارٹیوں کے کارکن انہیں ٹمکور لوک سبھا حلقہ تک ہی محدود نہ رکھیں ،دیوے گوڈا ،کانگریس پارٹی کے قومی صدر راہل گاندھی کے ساتھ مل کر پوری ریاست میں مخلوط حکومت کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔اس حلقہ سے انہیں اکثریت کے ساتھ کامیاب کرنا حلقہ کے ووٹروں کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کیا۔اس ملک میں جمہوریت کی بقاکے لئے لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست بے حد ضروری ہے۔بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے کے لئے مہا گٹھ بندھن بنایا گیا ہے۔کانگریس پارٹی نے مختلف ریاستوں میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ آج ملک میں دستور بدلنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ملک کے سکیولر ڈھانچے کو تباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ایسے حالات میں سکیولر نظریات رکھنے والے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ آپس میں متحد ہوں اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف آواز بلند کریں۔ریاستی وزیر ایس آر سرینواس نے کہا کہ اس ملک میں اگر جھوٹ بولنے والوں کا مقابلہ رکھا گیا تو سوائے وزیر اعظم مودی کے کسی دوسرے شخص کو انعام نہیں ملے گا۔اس طرح جھوٹ بولنے کے معاملے میں ٹمکور ضلع میں بی جے پی کے لوک سبھا امیدوار بسواراج اول ہیں۔اس حلقہ سے 4؍ مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہونے والے شخص کو مودی کے نام پر ووٹ طلب کرنا زیب نہیں دیتا۔اجلاس میں سابق رکن اسمبلی شفیع احمد، سابق رکن کونسل، رمیش بابو، ضلع پنچایت صدر لتا، میئر للیتا ،ڈپٹی میئر روپا اور دیگر شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...