کوروناروک تھام اورکووڈطبی آلات کی خریداری میں 2,200کروڑروپے کا غبن

Source: S.O. News Service | Published on 4th July 2020, 11:04 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پیکیج کی تقسیم میں گڑبڑ، سی ایم راحتی فنڈمیں جمع شدہ 290کروڑروپے کہا ں خرچ کئے گئے؟ سدارامیا

بنگلورو،4؍جولائی(ایس او نیوز) عالمی وباکوروناوائر س کی روک تھام اورمتاثرین کے علاج ومعالجہ کے لیے درکارطبی آلات کی خریداری میں 2,200کروڑروپے کابڑامالی گھوٹالہ ہواہے۔یہ گمبھیرالزام اپوزیشن لیڈروسابق وزیراعلیٰ سدارامیا نے عائدکیاہے۔

ودھان سودھامیں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران سدارمیانے کہا کہ کووڈکے علاج کے لیے آلات طب کی قیمت مارکیٹ کے حساب سے 116.65کروڑروپے ہے لیکن ریاستی حکومت نے ان آلات کو3392کروڑروپے دیکرخریدای کی ہے۔اس طرح حکومت نے 2200کروڑروپے کا غبن کاارتکاب کیاہے۔ وینٹی لیٹرکی قیمت 4 ہزارروپے ہے ا س قیمت کے مطابق ایک ہزاروینٹی لیٹر کی خریدای کے لیے 40کروڑروپے خرچ کی جانی چاہئے تھی لیکن 120کروڑر وپے خرچ کئے گئے ہیں۔ خودکی حفاظت کا پیرہن (پی پی ای) کٹ کی مارکیٹ میں فی کس قیمت 995روپے ہے۔ حکومت نے 4.89لاکھ پی پی ای کٹ کی خریداری کی ہے،اس حساب سے پی پی ای کٹ کی خریدی کے لیے 48.65کروڑروپے ہوناچاہئے لیکن حکومت نے اس کے لیے 150کروڑروپے خرچ کئے ہیں۔ 10لاکھ ماسک کی خریدای کے لیے 20کروڑروپے کی بجائے 40 کروڑروپے کا خرچ حساب بتایا جارہاہے۔10لاکھ سرجیکل گلاؤز کے لیے 20کروڑروپے کی بجائے 40 کروڑ روپے کابل بنایاگیاہے۔ کووڈٹیسٹ گلاؤزکے لیے 40 کروڑروپے کی بجائے 65کروڑروپے کاحساب دکھایا گیا ہے۔آکسیجن سلینڈرکی فی کس مارکیٹ قیمت 5ہزارروپے ہے لیکن فی کس 14ہزارروپے کا بل بنایا گیا ہے۔ اس طرح کل قیمت 43کروڑروپے کی بجائے 80 کروڑروپے کا بل بناکرغبن کاارتکاب کیاگیاہے۔

انہو ں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ریاست میں 6.2 لاکھ افراد کو کوروناٹیسٹ سے گزاراگیاہے جس کے لیے فی کس 4ہزارروپے بھی اگربطورخرچ حساب لگایاجاتاہے تو جملہ لاگت 248کروزروپے بنتی ہے لیکن حکومت نے اس کے لیے 2300کروڑروپے خرچ کئے ہیں۔ متاثرین کے یومیہ اخراجات کاحساب لگائیں تو100کروڑروپے سے آگے نہیں جاسکتاہے۔لیکن حکومت 525 کروڑورپے کا خرچ بتارہی ہے۔ سدارامیانے مزیدکہا کہ ہنڈسینی ٹائزرکے لیے 80کروڑروپے،صابون کی خریداری کے لیے 10کروڑروپے ودیگراخراجات کے لیے 1732 کروڑروپے کا خرچ بتایاجارہاہے۔اس تفصیل کے بعدسدارمیانے کہا کہ یہ رقم کوئی معمولی نہیں،حکومت نے بڑے پیمانے پرمالی بدعنوانی کاموقع فراہم کیاہے۔اس لیے اس غبن کی مناسب طریقہ سے جانچ کی جانی چاہئے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ کوروناوائرس جب ابھی ابتدائی مرحلہ میں تھا اس وقت اچانک لاک ڈاؤن کردیاگیا جب کہ کووڈکے معاملات بڑھنے لگے ہیں توحکومت خاموش بیٹھی ہوئی ہے،لاک ڈاؤن کے دوران طبی سہولتیں سمیت بنیادی ڈھانچہ جات میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع تھا لیکن حکومت اس وقت کچھ بھی نہیں کیا،ریاستی اورمرکزی حکومتیں مناسب حکمت عملی طے کرنے میں بری ناکام رہی ہیں۔ حکومت نے انتہائی لاپروائی کا مظاہرہ کیاہے،ثبوت کے طورپر بلاری میں کووڈلاشوں کی تدفین کے وقت کیا گیا توہین آمیزسلوک ہے۔ چنداہلکاروں کومعطل کرنامسئلہ کا حل نہیں ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ وزراء کے مابین تال میل کی کمی ہے،وزیراعلیٰ کے ہاتھوں سے کچھ ہونے والانہیں،ان کی بات تک کوئی سن نہیں رہا۔پہلے کووڈمعاملات کی نگرانی ڈاکٹرسدھاکرکودی گئی تھی،بعدمیں سری راملوکودی گئی،ان دونوں کے جھگڑے بعد یہ ذمہ داری سریش کمارکوپھراب آراشوک کویہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ سدھاکرکوعلاج ومعالجہ سے متعلق عام جانکاری بھی ہوتی توان کوذ مہ داری دی جاسکتی تھی۔اسپتالوں میں مریض بیڈنہ ملنے سے پریشان ہیں،حکومت کی جانب سے دئے جارہے اعداد وشمارصحیح نہیں ہیں،ایک مہینے کے دوران 40ہزارافراد کووڈسے متاثرہوئے ہیں،اس کے باوجودحکومت کوئی بھی پیشگی احتیاطی اقدامات اور تدابیر بروئے کارنہیں لارہی ہے۔حکومت سے جانب سے اعلان کردہ پیکیج صحیح طریقہ سے پہنچایا نہیں جارہا۔ سدارامیانے سوال کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم کیرمیں کتنی رقوم جمع ہوئی ہے؟ سی ایم راحتی فنڈمیں جمع شدہ 290 کروڑ روپے کہاں خرچ کئے گئے؟۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...