”کیا وزیر اعلیٰ کا عہدہ برائے فروخت ہے؟“ سدارامیا کا بی جے پی پر طنز

Source: S.O. News Service | Published on 10th May 2022, 6:21 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،10؍مئی (ایس  او نیوز) کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا نے استفسار کیا کہ کیا بی جے پی نے خواہشمند امیدواروں کو رقم کے عوض وزیر اعلیٰ کی سیٹ کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی کے اِن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ اقتدار کے دلالوں نے ان سے (یتنال سے) رجوع کیا اور انہیں اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے 2500کروڑ روپئے رشوت ادا کرنے کو کہا۔

 یہ مطالبہ ایک ایسے وقت سامنے آیا جب ریاست کی بسواراج بومئی حکومت بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کررہی ہے۔ اسے سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ صرف مناسب تحقیقات سے سچائی بے نقاب ہوگا۔ یتنال کے دعوؤں کے تناظر میں ریاستی اسمبلی میں قائد اپوزیشن سدارامیا نے پوچھا کہ ”کیا وزیر اعلیٰ کی کرسی برائے فروخت ہے؟“یتنال نے ان سے رجوع ہونے والے افراد کا نام نہیں لیااور اتنا ہی کہا کہ ”دھوکہ باز کمپنیاں“ ہیں۔

 کانگریس کے قد آور لیڈر نے کہا کہ اگر تحقیقات نہیں کی گئی تو یہ تاثر ملے گا کہ چیف منسٹر بسواراج بومئی نے وزیر اعلیٰ بننے کے لیے کروڑہاروپیوں کی ادائیگی کا اعتراف کرلیا۔ سدارامیا نے کہا کہ یتنال کے بیان سے ظاہر ہوا کہ ان کے پاس بی جے پی کی بے قاعدگیوں کے تعلق سے بے حد معلومات ہیں اور سچائی کو بے نقاب کرنے ان سے پوچھ تاچھ کی جانی چاہیے۔

“ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب تک لوگ اس بھرم میں تھے کہ بی جے پی میں مقننہ جماعت وزیر اعلیٰ کو منتخب کرتی ہے۔ اب یتنال نے انکشاف کیا کہ چیف منسٹر کی کرسی‘ نیلامی کے ذریعہ خریدی جاتی ہے۔ بی جے پی کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے خرچ کردہ جملہ رقم کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔“ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزارتوں سمیت تمام دیگر عہدوں کی بھی قیمتیں مقرر ہیں۔

“ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ یتنال کے الزامات اور بی جے پی کے اسکامس جیسے بلدی ٹھیکے داروں سے 40 فیصد کمیشن، پولیس سب انسپکٹران بھرتی اسکام وغیرہ کے درمیان تعلق ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔جن لوگوں نے چیف منسٹر اور وزیر بننے رقم ادا کی اب کمیشن کا کاروبار کررہے ہیں۔

اس سے ایک معصوم فرد کی موت ہوگئی اور کئی دیگر روشن مستقبل سے محروم ہوگئے۔ یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یتنال کے الزامات نئے نہیں ہیں اور وہ ماضی میں بھی چیف منسٹرس اور وزراء کے اسکامس میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرچکے ہیں، سدارامیا نے تعجب کا اظہار کیا کہ بی جے پی ہائی کمانڈ خاموش کیوں ہے۔ کیا یہ ان کی (بی جے پی ہائی کمانڈ) منظوری ہے؟

سدارامیا نے کووڈ19سے ہونے والی اموات کے غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملک سے معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے 5.24لاکھ اموات ہوئیں جبکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ہندوستان میں جنوری2020سے دسمبر2021تک کورونا وباء سے 47لاکھ اموات ہوئیں۔

سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ کووڈ19 کے تعلق سے وزیراعظم کا جھوٹ ناقابل قبول ہے۔ محکمہ صحت نے بھی غلط اعداد و شمار پیش کیے۔ ہم‘ چامراج نگر کے سرکاری دواخانہ میں بیک وقت39 اموات دیکھ چکے ہیں۔ میں اسمبلی میں کہہ چکا ہوں کہ ریاست میں کووڈ19سے پانچ لاکھ افراد اور ملک گیر سطح پر 50لاکھ افراد فوت ہوچکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کووڈ19اموات کا حساب کتاب ہونا چاہیے،مگر مودی کو غیردرست اعداد وشمار فراہم کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔ حکومت نے کووڈ19اموات پر ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ مسترد کردی ہے اور سچائی کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔“کووڈ19سے فوت ہونے والے شہریوں کے قانونی وارثین کو 4لاکھ روپئے معاوضہ فراہم کیا جانا چاہیے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔