یتیمی کی زندگی میں پلا بڑھا شخص کئی بے سہاروں کا بن گیا سرپرست ، کہا؛ بزرگوں اور اپاہجوں کی پرورش میں سکون و اطمینا ن ملتا ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd March 2020, 7:19 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل :3؍ مارچ(ایس اؤ نیوز) یتیمی کی زندگی میں پلا بڑھا شخص  آج کئی بے سہاروں کا  سرپرست بن گیا ہے ، جس نے  دنیا میں آنکھ کھولتے ہی اپنی ماں کو کھو دیا تھا اور ماں کی  موت کی وجہ سے جو شخص یتیم بن گیا تھا  آج وہی شخص کئی بےسہاروں اور لاچاروں کا آسرا بنا ہواہے۔ بے چارگی اور لاچاری میں سڑک کنارے بیٹھے بوڑھے ، اپاہجوں کی سرپرستی کرتے ہوئے انسانیت کی مثال بنا ہواہے۔  واقعہ  ضلع اُترکنڑا کے سداپور تعلقہ کے مگدور کا ہے، جہاں  آشرم دھام کے نام سے ایک یتیم خانہ بناکر  ناگراج نائک 50سے زائد بے سہاروں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ناگراج نائک دراصل  انکولہ تعلقہ ہٹی کیری کیندگی کے رہنے والے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہناگراج پیدا ہوکر صرف 14دن گزرے تھے کہ  ماں انتقال کرگئی ۔  کچھ برسوں کے لئے ایک  ہوٹل میں کام کیا۔ پھر ناگراج کے ذہن میں  خیال پیدا ہوا کہ میں نے جس طرح کی یتیمی کی زندگی گذاری ہے اور  جن مشکلات کا میں نے سامنا کیا ہے ،ایسی مشکلات دوسروں کو پیش نہ آئیں، اسی خیال سے انہوں نے ایک یتیم خانہ کی شروعات کی۔ کچھ دنوں تک سرسی کے ہلگیری میں یتیم خانہ چلانے کے بعد اب فی الحال سداپور تعلقہ مگدور میں ’پرچلیت پبلک چارٹیبل ٹرسٹ‘ کے ذریعے یتیم خانہ قائم کرتےہوئے لاچاروں کے لئے سہارا بنے ہوئے ہیں۔

عطیہ ہی سب کچھ :ناگراج نائک کا ذاتی گھر نہیں ہے، انہوں نے  کرایہ کے ایک  گھر میں یتیم خانہ قائم کیا ہے، سرسی کی  سبزی مارکیٹ والے انہیں مفت میں ترکاریاں دیتے ہیں۔ اور کچھ لوگ انہیں  جو چاول، دال  دیتے ہیں اسی کے سہارے ان بے سہاروں کا انتظام کرتے ہیں۔ ناگراج کے اس مثالی کام میں ممتانائک نامی عورت نے بھی  تعاون کیا جو   یتیم خانے کی نگران کار کے طورپر خدمات انجام دیتی ہیں۔

فالج زدہ  اور  ذیابطیس کی وجہ سے زخم  نہ بھرنےسے مصیبت میں مبتلا افراد ، جب سڑک کنارے ادھر ادھر گھو متے  نظر آتےہی ناگراج خو د وہاں پہنچ جاتے ہیں اور انہیں کرایہ کی سواری میں ڈال کر   اپنے یتیم خانہ لے آتے ہیں ، جن کو چھونےسے بھی کراہت محسوس ہوتی ہو، ایسی گندگی میں ملوث افراد کوبھی وہ خود نہلا دھلاکر  اور  اُن کے بال کاٹ کر دوائی  کا انتظام کرتےہیں۔ بعض دفعہ انہیں خود نہلا د ھلا کر اسپتال بھی لےجاتے  ہیں۔ ان کی کہانی سنتے ہوئے بڑے پیار سے انہیں کھانا کھلاتے ہیں، کبھی کبھار ان کے کاموں میں پولس بھی تعاون کرتی رہتی ہے۔ یتیم خانےمیں فی الحال سرسی ، سداپور، انکولہ ، راجستھان ، تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی 8عورتیں، 5مرد سمیت کل 13بے سہارا لوگ قیام پذیر ہیں۔

یتیم خانے کے صدر ناگراج نائک کا کہنا ہےکہ یتیم خانے کے انتظامات کے لئے حکومت سے ایک روپیہ نہیں ملتا، عطیہ کنندگان کے تعاون سے ہی سب کچھ چل رہاہے، ناگراج کا اب ارادہ ہے کہ وہ خود کا گھر تعمیر کریں اور  یتیم خانے کو چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ  میرے اس کام میں خاص کر سداپور تعلقہ سرکاری اسپتال کے ڈاکٹرس اور  پولس محکمہ کے افسران اور دیگر  عملہ تعاون کرتا ہے۔

یتیم خانے میں قیام کرنے والوں کے رشتہ دارانہیں لینے آتے ہیں تو انہیں پولس کی حاضری میں بھیج دیا جاتاہے۔ اس سلسلےمیں جو کوئی ناگراج نائک کا تعاون کرنا چاہتےہوں  وہ 9481389187 پر رابطہ کرسکتےہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

یہ الیکشن ہے یا مذاق ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آز: ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ایک طرف بی جے پی، این ڈی اے۔۔ جی نہیں وزیر اعظم نریندرمودی "اب کی بار چار سو پار"  کا نعرہ لگا رہے ہیں ۔ وہیں دوسری طرف حزب اختلاف کے مضبوط امیدواروں کا پرچہ نامزدگی رد کرنے کی  خبریں آرہی ہیں ۔ کھجوراؤ میں انڈیا اتحاد کے امیدوار کا پرچہ نامزدگی خارج کیا گیا ۔ اس نے برسراقتدار ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...