سرسی کے قریب کار ندی میں گرنے کا حادثہ، ایک اور نعش ندی سے برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th October 2020, 5:38 PM | ساحلی خبریں |

سداپور 17 اکتوبر (ایس او نیوز) یہاں بریج سے ایک کار بے قابو ہو کر ندی میں گرنے سے جمعرات کو تین لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں اس تعلق سے جمعہ کو ایک اور نعش برآمد ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہیں۔ جمعہ کی دوپہر کو جائے حادثہ سے قریب تین کلو میٹر دور ایک نعش برآمد کی گئی جو ایک لکڑی کے تختے پر تیرتی ہوئی پائی گئی۔ اس کی شناخت اکشھتا ہیرے مٹھ (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ہبلی سے تعلق رکھنے والے چار لوگ اونچلی فالس کا نظارہ کرنے کے بعد واپس ہبلی لوٹ رہے تھے جس کے دوران موسلادھار بارش کے چلتے ان کی کار ہیگارانی تعلقہ میں ایک بریج پر سے ندی میں جاگری تھی۔ اگلے روز یعنی جمعرات کو جب بارش کا سلسلہ تھم گیا تو ان کی کار ندی میں تیرتی ہوئی پائی گئی تھی۔ جس میں سے تین نوجوانوں کی نعشیں برآمد ہوئی تھی جبکہ ایک کی تلاش جاری تھی۔ جمعہ کو اس کی بھی نعش برآمد ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...