ابھے سرینواس اوکا نے لیا کرناٹکا ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا حلف

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th May 2019, 12:00 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔10/مئی(ایس او نیوز) ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر آج جسٹس ابھئے سرینواس اوکا نے اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ راج بھون میں منعقدہ  تقریب میں گورنر واجو بھائی والا نے نئے چیف جسٹس کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا، اس موقع پر وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی، ان کی کابینہ کے رفقاء اور دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں۔

بامبئے ہائی کورٹ کے جج ابھئے سرینواس اوکا کو حال ہی میں صدر ہند نے ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر نامزد کیاتھا۔اس سے پہلے سابق چیف جسٹس دنیش مہیشوری کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی اس وقت سے ریاستی ہائی کورٹ میں کل وقتی چیف جسٹس کا عہدہ خالی تھا۔

آج چیف جسٹس کے طورپر عہدہ سنبھالنے والے جسٹس اوکا 2003 سے بامبئے ہائی کورٹ میں بطور جج برسر خدمت تھے، اس سے پہلے وہ پیشہئ وکالت سے منسلک رہے، بامبائی یونیورسٹی سے بی ایس سی اور ایل ایل ایم کرنے کے بعد تھانے سیشن کورٹ میں انہوں نے اپنی وکالت اپنے والد کے ساتھ شروع کی تھی۔ 1985میں وہ بامبئے ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس وی پی ٹپنس کے ساتھ ہائی کورٹ کے وکیل بنے۔ 2003میں انہیں بامبئے ہائی کورٹ کے اڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیاگیا اور 2005 میں وہ کل وقتی جج بن گئے۔

آج کی تقریب حلف برداری میں چیف سکریٹری آئی ایم وجئے بھاسکر، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور، ہائی کورٹ کے نگراں چیف جسٹس جسٹس نارائن سوامی، ہائی کورٹ کے دیگر ججوں کے علاوہ بامبئے ہائی کورٹ کے چند ججوں، لوک آیوکتہ جسٹس وشواناتھ شٹی، انسانی حقوق کمیشن کے چیرمین جسٹس واگھیلا، وظیفہ یاب چیف جسٹس رما جوائس، میئر گنگامبیکے وغیرہ موجود تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...