بھٹکل میں شوٹکان کراٹے کی جانب سے طلبا میں بیلک بیلٹ اسناد تقسیم کا پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th September 2019, 7:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:10؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)شوٹ کان کراٹے انسٹی ٹیوٹ بھٹکل کے زیر اہتمام کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں بلیک بلٹ اور سند تقسیم کاری پروگرام منگل کی شام کو منعقدہوا۔

پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے گروسدھیندرا پی یوکالج کے پرنسپال وریندرشانبھاگ نے کہاکہ اسکولی نمبرات کاپیچھاکرتے ہوئے مایوس ہونے والے دنوں میں کراٹے کا فن ہم میں اعتماد پیدا کرتاہے۔ یہ ایک مضبوط و مستحکم معاشرے کی تشکیل میں بہت ہی معاون فن ہے۔ حالیہ دنوں میں ٹی وی میڈیا کے ذریعے جس طرح کے افراد کو  ہیرو ز کے طورپر پیش کیا جارہاہے ، اس کو دیکھتے ہوئے سنتے ہوئے افسوس ہوتاہے ایسا محسوس ہوتاہے کہ مسلسل کارکردگی ، محنت، کوشش کی کوئی قدر نہیں ہورہی ہے،صرف اشتہار بازی سے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیاجاسکتا ، ایسی چیزیں صرف عارضی ہوتی ہیں، اس کے برعکس مسلسل کوشش اور محنت سے  حقیقی ہیرو پیدا ہونے  کی بات کہی۔

کراٹے کے کوچر سی راجن پروگرام کی صدارت کی۔تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے،  نیو شمس اسکول کے سکریٹری عزیز الرحمن رکن الدین ندوی، گنگادھر نائک، شری کانت نائک، ودیا نجلی پبلک اسکول کی پرنسپال ممتا کے ایس، بینا وئیدیا تعلیمی ادارے کی ڈائرکٹر پشپ لتا ، گنپتی شرور، روپا رمیش کھاروی وغیرہ موجود تھے۔ پانڈورنگا نائک نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی۔

جن13کراٹے کھلاڑیوں کوبلیک بلٹ اور سند عطاکی گئی ا ن میں ونکیت نائک،عزیر احمد قاضیا، تیجسوی موگیر، ہرشا موگیر، مہیش نائک، بہرانی آدی دراوڈ، گنپتی آدی دراوڈ،یوگیش نایک، آرتی سونٹکی، پرتھوی نائک، محمد اسماعیل ، جئے شام  اور عطیہ ٹی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔