ٹک ٹاک کی لعنت ،17/سالہ لڑکے کی گئی جان،پستول کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو شوٹ کے دوران  چلی تھی گولی، دو گرفتار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2019, 11:44 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 احمد نگر،15/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) ’ٹک ٹاک‘ پر صرف اخلاق سوز ویڈیو ہی نہیں بنائے جاتے؛بلکہ اپنے ویڈیوکو ’ہٹ‘ کرنے کے لیے عجیب و غریب حرکتیں بھی کی جاتی ہیں، تاہم اسی عجیب و غریب حرکت کے باعث مہاراشٹر کے شری ڈی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران گولی چلنے سے ایک نوعمر لڑ کا ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ بدھ کو ہوا اور اس میں 17/ سالہ نوعمر لڑکا پرتیک واڈیکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پرتیک اپنے اہل خانہ رشتہ دار کے ساتھ ایک شخص کے آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کے لیے شرڈی آیا ہوا تھا اور ایک ہوٹل میں مقیم تھا۔ہوٹل میں پرتیک، سنی پوار، نتن واڈیکر اور 11 سالہ ایک اور لڑکے نے پستول لے کر بدنام زمانہ آن لائن ویڈیو ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنے کی غرض سے ویڈیو بنانا شروع کیا، اسی دروان اتفاقاً پستول کا ٹریگر دب گیا اور گولی پرتیک واڈیکر کو جا لگی، جس سے پرتیک موقعہ پر ہی ڈھیر ہوگیا۔ شرڈی پولیس تھانے کے انسپکٹر انل نے بتایا کہ پستول پرتیک واڈیکر کا ہی ایک رشتہ دار لے کر آیا تھا،واقعہ میں شامل دیگر دونوں لڑکوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ٹک ٹاک ایک سوشل میڈیا ایپ ہے اور بھارت میں اس کے 20 کروڑ صارفین ہیں، جن میں 80فیصدی تعداد نوعمر لڑکے اور لڑکیوں کی ہے۔ ان صارفین میں سے 12 کروڑ فی ماہ فعال رہتے ہیں، تاہم اس سے معاشرہ میں برائی بڑھ رہی ہے اور نوعمر لڑکے اور لڑکیوں میں غیراخلاقی اور رذیل حرکتیں واقع ہو رہی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے مدراس ہائی کورٹ نے اس پر پابندی لگا ئی تھی، لیکن بعد میں پابندی ہٹالی گئی تھی۔ والدین کو اس پر خصوصی توجہ  دینے کی ضرورت ہے، ورنہ معاشرہ کے لاکھوں ’پرتیک‘کی جان داؤ پر لگی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...