اُڈپی میں کووڈ انجکشن کی قلت : سنٹروں سے مایوس لوٹتے لوگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 27th April 2021, 5:08 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی :27؍اپریل(ایس اؤ نیوز)  ضلع میں کووڈ کی دوسری لہر کا قہر دیکھتے ہوئے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہورہاہے۔ یہی وجہ بھی ہے کہ لوگ کووڈ انجکشن لینے کے لئے کووڈ سنٹروں پر قطار وں میں کھڑے نظر آرہے ہیں، لیکن سنٹروں میں کووڈ انجکشن کی قلت سے اکثر لوگ مایوسی سے لوٹتے ہوئے دیکھے گئے۔

اس سلسلےمیں ڈی ایچ اؤ ڈاکٹر سدھیر چندرسوڈ نے بتایا کہ پچھلے چند دنوں سے انجکشن کی قلت محسوس ہورہی ہے، انجکشن کی مانگ میں اضافہ ہونے سے تھوڑی پریشانی ہورہی ہے۔ انجکشن آتے ہی ہم لوگ تقسیم کردیتے ہیں ، سنیچر کو جتنے انجکشن آئے تھے ان سب کو ہم نے برابر تقسیم کئے تھے۔ وہیں یہ بھی سچ ہے کہ سنٹروں پر زیادہ لوگ انجکشن نہیں ہونے سے مایوس لوٹتے ہوئے  دیکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ کل تک حالات میں سدھا ر آئے گا کیونکہ کل سہ پہر تک 20،000ڈوز انجکشن آنے والے ہیں۔ پھر اس کے بعد جو بھی سنٹر پہنچیں گے ان سب کو انجکشن لگوایاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج ضلع اسپتال میں صرف 229لوگوں کو انجکشن دیاگیا ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔