بھٹکل سمیت ریاست بھر میں کورونا لاک ڈاون ؛ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے پر مکمل پابندی؛ بھٹکل میں دس چیک پوسٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th April 2021, 4:22 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 28 اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل سمیت ریاست کرناٹک میں  کل منگل رات نو بجے سے  کورونا لاک ڈاون شروع ہوچکا ہے جس کے تحت   بعض مخصوص  دکانوں کو چھوڑ کر تمام دکانوں اور کاروباری اداروں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔  غیر ضروری طور پر  گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی  عائد کی گئی ہے اور  لوگوں کی آمد ورفت پر قابو پانے کے لئے بھٹکل تعلقہ میں  دس چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔

کورونا لاک ڈاون کے دوران آج پہلے دن بھٹکل  کے تمام راستے سنسان نظر آئے، دکانیں کاروباری ادارے، اسکولس، کالجس ، بس سروس ، ٹیکسی ، آٹو سروس تمام بند رہے۔ اہم ناکوں پر پولس  پہرا دے رہی تھی اور سواریوں کو آگے جانے کے لئے پاس طلب کررہی تھی، البتہ  جن کو اسپتال جانے یا کوئی اور ایمرجنسی ہونے کی درخواست پر اُنہیں چھوڑ بھی رہی تھی،  جبکہ  پولس سمیت تحصیلدار اور میونسپل حکام  اپنی اپنی گاڑیوں کےذریعے   مختلف علاقوں   کا   جائزہ لے رہے تھے۔

خیال رہے کہ لاک ڈاون کے دوران  روزمرہ کی ضروری اشیاء  کی خرید و فروخت کے لئے صبح چھ  بجے سے صبح دس بجے تک  چار گھنٹوں کی مہلت دی گئی ہے۔ اسی طرح  بعض خدمات  کو لاک ڈاون سے مستشنیٰ رکھا گیا ہے ۔

بتاتے چلیں کہ منگل شام کو  کورونا لاک ڈاون شروع ہونے سے پہلے  بھٹکل بازار میں عوام الناس کی بہت زیادہ چہل پہل دیکھی گئی تھی، لوگ چودہ دنوں کے لئے  گھروں میں بند ہونے  کو دیکھتے ہوئے ضروری اشیاء خریدنے مارکٹ میں ٹوٹ پڑے تھے۔ راستوں پر  بائک اور دیگر سواریوں    کی کافی زیادہ گہما گہمی تھی۔ بالخصوص  بعض سوپر مارکٹ کے باہر گاڑیوں کی کثیر تعداد   کو دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا جیسے لوگ ایک دو  ماہ کا راشن ایک ساتھ   اڈوانس میں   لے جارہے ہوں۔

بھٹکل میں  چودہ دنوں کے لئے جاری لاک ڈاون کے تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے بھٹکل تحصیلدار  روی چندرا  نے منگل شام کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کورونا پر قابو پانے کے لئے عوام  انتظامیہ کا ساتھ دیں اور غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ  شادی بیاہ کے پروگراموں میں پہنچ کر جائزہ لینے،  قصبوں اور دیہاتوں وغیرہ میں کورونا  گائیدلائنس پر سختی کے ساتھ عمل کرانے دس سیکٹر آفسروں کو بھٹکل تعلقہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ موقع پر موجود بھٹکل ڈی وائی ایس پی  کے یو بیلی ایپّا نے بتایا کہ بھٹکل میں   بازاروں اور راستوں پر  جانے سے  روکنے کے لئے    اولڈ بس اسٹینڈ، ماری کٹہ،   سرکل، جالی کراس، مدینہ کالونی سمیت دس جگہوں پر  پولس چیک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ   پاس (اجازت نامہ) کے بغیر کسی کو بھی  ایک جگہ سے  دوسری جگہ جانے نہیں دیا جائے گا، کسی کو کہیں جانا ہے تو  پاس دکھا کر جاسکتے ہیں۔ انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کورونا پر قابو پانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...