کانپور: دوکاندارنے بل کے نیچے لکھا، ’’اسلام واحدحل‘‘ کیا ایسا لکھنا بھی جرم ؟

Source: S.O. News Service | Published on 22nd October 2021, 8:50 AM | ملکی خبریں |

کانپور،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانپور میں ایک دکاندار پر اس بات کا الزام لگا ہے کہ وہ نئے طریقے سے اسلام کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے ۔ میڈیا میں آ ئی خبروں کے مطابق متعلقہ دکاندار نے اپنے بل کے نیچے ’اسلام دی اونلی سلوشن ‘ لکھ رکھا ہے اور یہی بل وہ صارفین کو دیتا تھا۔

پتہ چلا ہے کہ اس بل کی کاپی کسی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو انتظامیہ میں ہڑکمپ مچ گیا۔ فی الحال دکاندار سے کانپور پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔

کانپور کے سابق کمشنر اور آئی اے ایس افسر افتخار الدین پر تبدیلی مذہب کی تحقیقات خود کانپور میں جاری ہے ، اس لیے اس معاملہ کو سوشل میڈیا میں جوڑ کردیکھا جا نے لگا ہے۔ معاملہ کے طول پکڑنے کے بعد پولیس نے دکاندار سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

کانپور کے میسٹن روڈ میں بیچ والے مندر کے پاس والی گلی میں سلیم نام کے شخص کی دکان ہے ۔ یہ پلاسٹک کی دکان ہے ۔ جس کی کئی اضلاع میں سپلائی ہے۔ اس دکان کا ایک بل 4750 روپے کا سامنے آیا ہے، جس میں سب سے نیچے لکھا ہے کہ ’ اسلام دی اونلی سلوشن ‘ یہ بل اسی 18 اکتوبر کا بنا ہوا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ بل کے ذریعے مبینہ اسلام کی تبلیغ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ کانپور کمشنر نے فوراً معاملے کی جانچ ڈی سی پی پرمود کمار کو کرنے کا حکم دیا۔ ڈی سی پی کی ٹیم نے دکاندار کو بلاکر پوچھ گچھ شروع کردی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔