سادھوی پرگیہ سنگھ کو بی جےپی امیدوار بنائے جانے کا اعلان کرنے کے دوران بی جےپی ترجمان پر پھینکا گیا جوتا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th April 2019, 9:39 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 18/اپریل (ایس او نیوز)  بھوپال سے سادھوی پرگیہ سنگھ کو بی جےپی اُمیدوار کا اعلان کرنے کے موقع پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں   بی جے پی ترجمان  جی وی ایل نرسمہا راو پر اچانک جوتا پھینکا گیا جس سے ہر کوئی ششدر رہ گیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں جب پارٹی کے سینئر لیڈر اور ترجمان جی وی ایل نرسمہا راؤ اور بھوپیندر یادو پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اچانک ایک جوتا جی وی ایل نرسمہا راؤ کو جا لگا جس کے فوری بعد جوتا پھینکنے والے کو وہاں پر موجود سیکورٹی اہلکاروں نے  پکڑ کر ہال سے باہر نکال دیا  اور بعد میں اُسے پولس کے حوالے کر دیا گیا۔

 ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جوتا اُس وقت پھینکا گیا جب  راو کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ  اپوزیشن  ہندوتوا کارکنوں  جس میں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بھی شامل ہیں پر  جھوٹے کیسس عائد کرکے  ہندووں کی توہین  کرتی ہے۔جوتا پھینک کر مارنے کے  واقعہ کے بعد ہال میں افرا تفری مچ گئی۔ اس درمیان سیکورٹی اہلکاروں نے اسے اپنی گرفت میں لے لیا۔ پھر جوتا پھینکنے والے نے اپنی جیب سے ایک وزیٹنگ کارڈ نکال کر اچھال دیا جس پر اُس کا نام  ’شکتی بھارگو‘ لکھا ہوا تھا۔

اطلاع کے  مطابق  شکتی بھارگو کانپور کا رہنے والا ہے  اور وہ ہال میں سب سے آگے بیٹھا ہوا تھا۔ صحافیوں نے  اس سے جوتا پھینکنے اور ان کی ناراضگی کا سبب پوچھنے کی کوشش کی مگر سیکورٹی اہلکار اسے  پکڑ کر فوراً باہر لے گئے اس لیے اُسے جواب دینے کا موقع نہ مل سکا۔ پولس  بھارگو سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ  مالیگاوں بم دھماکہ معاملے میں  سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر ضمانت پر رہا ہیں،  وہ اسی ہفتہ بی جے پی میں شامل ہوئی تھی اور بی جے پی فوراً اسے بھوپال  سے اُمیدوار بنانے کا فیصلہ کیا جہاں  کانگریس کے سنئیر لیڈر دگوجئے سنگھ  کے ساتھ اس کا مقابلہ ہوگا۔

بھوپال میں انتخابات  12 مئی کو چھٹے مرحلے میں ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...