ایم پی ضمنی انتخاب: بی جے پی کو جھٹکا، ستیش سکروار سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل

Source: S.O. News Service | Published on 8th September 2020, 11:20 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،8؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں ضمنی انتخاب کو لے کر سرگرمیاں بڑھنی شروع ہو گئی ہیں۔ اس درمیان گوالیر-چمبل علاقے میں منگل کے روز بی جے پی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ یہاں سے پارٹی کے سینئر لیڈر اور گزشتہ مرتبہ اسمبلی انتخاب لڑنے والے ستیش سنگھ سکروار نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ کی موجودگی میں منگل کے روز سکروار نے گوالیر سے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ بھوپال پہنچ کر کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر پارٹی انچارج چندر پربھاش شیکھر، سابق وزیر اعلیٰ رام نواس راؤت سمیت کئی بڑے لیڈران موجود رہے۔

غور طلب ہے کہ سکروار نے گزشتہ اسمبلی انتخاب گوالیر کے مشرقی علاقہ سے بی جے پی کے امیدوار کے طور پر لڑا تھا اور انھیں کانگریس کے امیدوار منا لال گویل نے شکست دے دی تھی۔ گویل نے سابق مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ کانگریس چھوڑ کر بی جے پی کا دامن تھاما تھا اور اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ گویل کو بی جے پی آئندہ ضمنی انتخاب میں امیدوار بنانے والی ہے۔ سکروار کے کانگریس کا دامن تھامنے سے اس بات کی خبر گرم ہے کہ کانگریس سکروار کو گوالیر مشرق سے امیدوار بنا سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...