ایم بی پاٹل کے خلاف مرکز سے شوبھا کی شکایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th April 2019, 9:13 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،29/اپریل(ایس او نیوز) بی جے پی رکن پارلیمان شوبھا کارند لاجے نے وزیر اعظم اور مرکزی وزارت داخلہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی حکومت کے ذریعے وزیر داخلہ ایم بی پاٹل محکمہئ پولیس کو اپنے ذاتی فائدے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ اس کے پیش نظر بی جے پی کارکنوں کے علاوہ پارٹی کے خیر خواہ قرار دئے جانے والے افراد کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور منظم سازش کے تحت ان کے خلاف جھوٹے معاملوں میں مقدمے دائر کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ اس بات سے سب واقف ہیں کہ علیحدہ لنگایت مذہب سے متعلق وزیر داخلہ ایم بی پاٹل کے ذریعے یو پی اے چیر پرسن سونیا گاندھی کو مکتوب روانہ کیا گیاتھا۔ اسے فرضی قرار دیاگیا ہے تو وہیں اس مکتوب کو وائرل کرنے کے الزام میں صحافی ہیمنت کمار کو گرفتا رکرلیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جب بی جے پی وفد نے ڈی جی پی نیلامنی راجو سے ملاقات کرتے ہوئے اس معاملے پر سوال کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہیں، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر ہی ہیمنت کمار کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ شوبھا نے بتایا ہے کہ اس معاملے کو سی آئی ڈی کے حوالے کردیا گیا ہے اور کانگریس رکن اسمبلی انجلی نمبالکر کے شوہر و سینئر پولیس افسر ہیمنت نمبالکر بھی تحقیقاتی ٹیم کا ایک حصہ ہیں۔ اس بات سے یہی ظاہر ہوتاہے کہ حکومت کا مقصد کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ کانگریس رکن اسمبلی نارائن سوامی کے ذریعے وزیراعظم مودی کے خلاف دئے گئے توہین آمیز بیان کے خلاف بی جے پی نے پولیس اور الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی، مگر اب تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس معاملے سے بھی یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ محکمہئ پولیس ریاستی حکومت کے اشاروں پر کام کررہی ہے،اور ڈی جی پی وزیر داخلہ کے حکم پر عمل کرکے بی جے پی کارکنوں کو گرفتار کررہے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔