آئی ایم اے گھپلہ کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کروانے عبدالعظیم کا مطالبہ؛ متاثرین کا ہرممکن تعاون کرنے ایڈی یورپااور شوبھا کا تیقن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th June 2019, 12:19 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،16جون (ایس او نیوز/ایجنسی)آئی ایم اے کے متاثرین کو انصاف اور ان کا حق دلانے کے سلسلہ میں آج شہر کے آنند راؤ سرکل پر واقع گاندھی مجسمہ کے روبرو بی جے پی مائنارٹی مورچہ کے ریاستی صدر عبدالعظیم کی صدارت میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں آئی ایم اے کے سینکڑوں متاثرین سرمایہ کاروں نے شرکت کی اور اپنی اپنی داستان بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یورپا اور رکن پارلیمان و پارلیمان میں چیف وہپ شوبھا کرند لاجے کو سنائی۔ اس موقع پر عبدالعظیم نے آئی ایم اے کے متاثرین کی جانب سے ایک عرضداشت ایڈی یورپا کو پیش کی ہے۔ جس میں کہا گیاہے کہ آئی ایم اے دھوکہ کی جانچ سی بی آئی کے ذریعہ کروائی جائے۔آئی ایم اے کے اس دھوکہ کو قومی آفت قرار دے کر متاثرین کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے مناسب معاوضہ دلایا جائے اور آئی ایم اے کا بانی و ایم ڈی دھوکہ باز منصور خان جہاں کہیں بھی ہے اس کو گرفتار کرکے لایا جائے۔اس موقع پر عبدالعظیم نے ایڈی یورپا کو بتایا کہ وہ ایک سابق پولیس افسر ہیں۔ ان کی مختلف جانچوں کو سراہتے ہوئے محکمہ پولیس کی جانب سے شرلاک ہومس کا خطاب بھی دیا گیا تھا۔ وہ جانچ پڑتال میں کافی مہارت رکھتے ہیں۔ اگر انہیں دوبارہ کٹریکٹ کی بنیاد پر تقرر کرکے ایس آئی ٹی کا چیف بنایا جائے تو نہ صرف منصور خان کو صرف تین ماہ میں گرفتار کرکے لائیں گے بلکہ ان کی تمام املاک کا پتہ لگا کر منصفانہ جانچ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی راجدھانی میں اتنا بڑا گھپلہ ہوا اور اس گھپلہ میں غریبوں کے کروڑوں روپئے ہیں مگر افسوس کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے اب تک جائے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو دلاسہ دینے کی بھی ضرورت نہیں سمجھی۔ متاثرین کی جانب سے عرضداشت قبول کرنے کے بعد ایڈی یورپا نے پارلیمان میں چیف وہپ شوبھا کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ مرکزی وزیرفائنانس، وزیر داخلہ اور وزیر خارجہ امور سے ریاست کے دیگر ارکان پارلیمان سمیت ملاقات کرکے اس معاملہ میں مناسب اقدامات کرتے ہوئے منصور خان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کریں۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین آر۔ اشوک، کٹا سبرامنیم نائیڈو، چاند پاشاہ، محمد کبیر اور بی جے پی کے کئی اراکین بھی حاضر رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...