تاجرانِ بھٹکل کے ساتھ شعبہ تبلیغ کی اہم مشاورتی نشست

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th May 2019, 10:37 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 4/مئی (ایس او نیوز/موصولہ رپورٹ)  ۲۶/شعبان المعظم ۱۴۴۰ھ؁ مطابق ۲/مئی 2019ء؁ بروز جمعرات جماعت المسلمین بھٹکل کے شعبہ تبلیغ کے زیراہتمام مین روڈ محمد علی کوبٹے پریئر ہال میں تاجرانِ بھٹکل کے ساتھ ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی جس میں بھٹکل کے تاجران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور رمضان المبارک میں تجارت کے تعلق سے اہم مسائل پر باہمی تبادلہ خیال ہوا۔

کنوینر شعبہ تبلیغ مولانا اسامہ صاحب ندوی نے جلسہ کی غرض وغایت بیان کی اور مولانامقبول صاحب ندوی نے تجارت کے اسلامی اصولوں کے تعلق سے تفصیلی خطاب کیا، مولانا محمد الیاس صاحب ندوی نے خصوصیت سے رمضان المبارک میں تجارت کے تعلق سے پیش آنے والے اہم مسائل کے سلسلہ میں تاجران کی رہنمائی کی اور تجارت میں سودی لین دین سے بچنے پر زور دیا، اس کے علاوہ جنرل سکریٹری جماعت مولانا طلحہ صاحب ندوی اور نائب قاضی جماعت مولانا عبدالعظیم صاحب ندوی اور مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، مسلسل دیڑھ گھنٹہ تک چلنے والی اس مشاورتی نشست میں مندرجہ ذیل امور پر اتفاق رائے سے عمل پیرا ہونے کا حاضرین نے عزم ظاہر کیا:-
(۱)رمضان المبارک میں ہر حال میں نماز کے اوقات میں دوکانیں بند رکھی جائیں بالخصوص مغرب اور عشاء کے وقت تاکہ عملہ کے افراد بھی باجماعت نماز ادا کرسکیں۔
(۲)بے حیااور غیرشرعی لباس کو فروخت کرنے سے احتراز کیا جائے۔
(۳)تراویح کے موقع پر بھی حتی الامکان دوکانیں بند رکھی جائیں۔
(۴)زکاۃ اندازہ سے نہ نکالی جائے،جملہ اسٹاک معلوم کرکے ہی مالِ تجارت پر ہی زکاۃ دی جائے۔
(۵)ڈھائی فیصد زکاۃ فرض ہے اس سے زیادہ نکالنا مستحسن ہے اس لیے کوشش کی جائے کہ فرض نصاب سے زیادہ ہی زیادہ زکاۃ نکالی جائے۔
(۶)دوکانوں میں کام کرنے والے مالکان وملازمین حتی الامکان باوضو رہ کر خالی اوقات میں تلاوت کلام پاک میں مشغول رہنے کی کوشش کریں۔
(۷)دوکانوں میں کپڑوں کی نازیبا وبے حیا تصویریں چپکانے سے گریز کریں۔
(۸)فوٹو والے کپڑوں کو بھی اپنی دوکانوں میں رکھنے سے احتراز کریں۔
(۹)زکاۃ کی ادائیگی کے لیے کوئی دن مقرر کرنے کے بجائے وقفہ وقفہ سے اس کو بتدریج ادا کرتے رہیں۔
(۱۰)مدارس ومساجد کی وصولی کے لیے آنے والوں کے ساتھ نرمی کا معاملہ کریں، اسی طرح مساکین وغرباء کو بھی جھڑکنے سے بچتے رہیں، قرآن وحدیث میں ایسے لوگوں کے لیے سخت وعید وارد ہوئی ہے۔
(۱۱)ہوٹلس اور کولڈرنکس کی دوکانیں دن کے اوقات میں لازمی طور پر بند رکھی جائیں۔
 (۱۲)عیدالفطر کے بعد بھٹکل کے تمام تاجروں کے ساتھ شعبہ تبلیغ کی دوبارہ مشاورتی نشست ہوگی جس میں تجارت کے شرعی اصولوں کے سلسلہ میں ان کی رہنمائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...