چوتھی مرتبہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی بنے شیوراج سنگھ ، اکیلے ہی راج بھون میں لیا حلف

Source: S.O. News Service | Published on 24th March 2020, 11:04 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،24؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)مدھیہ پردیش کے گورنر لالجی ٹنڈن نے آج رات گورنر ہاؤس میں شیوراج سنگھ چوہان کو ریاست کے وزیراعلی کے عہدہ کا حلف دلایا ۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں شیوراج سنگھ چوہان نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ۔ اس موقع پر سابق وزیراعلی کمل ناتھ ، ریاست کے بی جے پی کے سینئر عہدیداران ، اراکین اسمبلی اور ریاستی حکومت کے سینئر اہلکار موجود تھے ۔

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب سے میڈیاکو دور رکھا گیا ۔ اس پروگرام میں بہت ہی کم لوگوں کو دعوت دی گئی تھی۔ حلف لینے کے بعد وزیر اعلی کے طور پر اپنی پہلی ہی تقریر میں شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا وائرس کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ریاست میں پوری تیاری کی جارہی ہے اور اس پر ہم سبھی مل کر جیت درج کریں گے ۔ بعد ازاں وزیر اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کیلئے روانہ ہوگئے ۔

خیال رہے کہ شیوراج سنگھ چوہان کی حلف برداری تقریب میں شامل ہونے کیلئے بی جے پی ممبران اسمبلی تین بسوں میں سوار ہوکر راج بھون پہنچے ۔ حالانکہ کورونا کی وجہ سے پروگرام میں کوئی بھی کارکن موجود نہیں تھا ۔ وہیں ممبران اسمبلی بھی اپنے حامیوں کے بغیر ہی راج بھون پہنچے ۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔