شیوپرکاش دیوراج بنے ضلع شمالی کینرا کے نئے ایس پی۔ ونائیک پاٹل کا کلبرگی تبادلہ۔ بھٹکل سب انسپکٹر کا بھی تبادلہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th August 2019, 5:32 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20/اگست (ایس اونیوز)ضلع شمالی کینرا کے نئے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے طور پر شیوپرکاش دیوراج کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ موجودہ ایس پی ونائیک پاٹل کا تبادلہ کلبرگی کے لئے کردیاگیا ہے۔

 ونائیک پاٹل نے جنوری 2017سے ضلع شمالی کینرا کے لئے ایس پی کا عہد ہ سنبھالا تھا۔اپنے تبادلے کے بعد ونائک پاٹل نے کاروار میں اخبارنویسوں سے اپنے  تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع شمالی کینرا میں ڈھائی سال کا عرصہ کافی خوشگوار گزرا۔ دو ایک مرتبہ ذراسی مشکلات پیش آئیں لیکن مجموعی طور پر ضلع کے تمام عوام کاپورا تعاون ملا۔اس وجہ سے یہاں کے حالات کو پرامن بنائے رکھنے میں مدد ملی۔اس ضلع میں میری تعیناتی کے دور میں دو انتخابات کا مرحلہ پرسکون اور امن کے ساتھ گزرگیا۔گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران تو کوئی چھوٹا سا بھی ناخوشگوار واقعہ نہیں ہوا ہے۔عوامی منتخب نمائندے اور افسران وغیرہ کے ساتھ ایک ٹیم کی شکل میں فرائض انجام دینے سے حالات کو پرامن رکھنا آسان ہوگیا۔

 ہوناور میں پریش میستھاکی مشکوک موت کے بعد کمٹہ اور سرسی میں ہوئے پرتشدد احتجاج کے حوالے سے ونائیک پاٹل نے کہا کہ اس وقت پولیس عملے کی کمی کے باوجود کشیدہ حالات کو قابومیں کرلیا گیاتھا اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ثبوتوں کی بنیا دپر ہی قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی۔ایسے واقعات سے ہمیں مزید سبق سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔اور یہی بات  دیکھنے کی ہوتی ہے کہ ایسے حساس معاملات میں بھی ہمارا کیا رول ہوتا ہے۔

کاروار میں ایس پی کا چارج سنبھالنے والے2014 کے آئی پی ایس ،  شیوپرکاش دیوراج نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ اُن کا تعلق سے  آندھرا سے ہے، وہ  اس سے پہلے منڈیا میں  تھے، جہاں ایک سال تک  ایس پی کی خدمات انجام دی، وہاں سے  ان کا تبادلہ  اُترکنڑا  کے لئے کیا گیا ہے۔

بھٹکل پی ایس آئی کا بھی تبادلہ:   اس بار سرکار کی طرف سے پولیس افسران کے جو تبادلے ہوئے ہیں اس میں بھٹکل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کسومادھر کا نام بھی شامل ہے۔ ان کا تبادلہ بھٹکل سے ضلع جنوبی کینرا کے مہیلا پولیس اسٹیشن میں کردیا گیا ہے۔جبکہ ونئے بیلّوا کو ٹریفک پولیس اسٹیشن سے کاروارکے مہیلا پولیس اسٹیشن میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔شیوکمار بی کو سرسی مضافاتی پولیس اسٹیشن سے کاروار ہیسکام، سنیل کمار ایم ایس کو ڈانڈیلی مضافاتی پولیس اسٹیشن سے ریاستی خفیہ محکمے،شریدھر ایس آر کو ڈی ایس پی سے سی ایس پی میں بھیج دیا ہے۔ اس کے علاوہ بسواراج کامن بیل کو ساگر مضافاتی پولیس اسٹیشن سے ڈی ایس آر کاروار، گریش کمار ایس کو کاروار مضافاتی تھانے سے کے ایل اے، سنتوش کائکینی کو ہوناور سے نکسل نگرانی دستے اور چندرشیکھر ہری ہر کو یلاپور سے سی ایس پی میں بھیجا گیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔