بی جے پی اپنے مرکزی وزیر کے لو جہاد کا کیا کرےگی: شیوپال سنگھ یادو

Source: S.O. News Service | Published on 23rd November 2020, 11:10 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

 لکھنؤ،23 ؍نومبر (ایس او نیوز؍یو این آئی) ملک میں ’لو جہاد‘ کا مدا اس وقت کافی سرخیوں میں ہے اور اترپردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت اس کے لئے قانون بنانے والی ہے۔ بی جے پی کو چھوڑ کر تمام سیاسی پارٹیاں اس کی مخالفت کر رہی ہیں لیکن اتر پردیش حکومت اس کو مدا بنائے ہوئے ہے۔ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی (لوہیا) کے صدر شیوپال سنگھ یادو نے اس کی سخت الفاظ میں مخالفت کی ہے۔

مسٹر یادو نے کہا ہےکہ لوجہاد جیسا لفظ آئین میں نہیں ہے۔بی جے پی جھوٹ بولنے میں ماہر ہے اور اس قانون کے معاملہ میں بھی جھوٹ بولا جارہا ہے۔ کئی بی جے پی لیڈروں کے کنبہ کے اراکین نے بھی دوسرے مذہب میں شادی کی ہوئی ہےجس میں خود ان کے مرکزی وزیر بھی شامل ہیں۔ میں بی جے پی کے لیڈروں سے پوچھتا ہوں کہ کیا یہ شادیاں ’لو جہاد‘ کی تعریف میں آتی ہیں؟

شیوپال سنگھ یادو نے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اتحاد کرکے ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔ پارٹی بڑے اور چھوٹے دونوں سے اتحاد کرے گی۔ ابھی انتخابات ہونے میں تقریباً ڈیڑھ برس ہے۔ سیٹوں پر بھی بات ہوجائے گی۔ سماج وادی پارٹی سے عزت دارانہ طریقہ سے اتحاد ہوگا۔

پی ایس پی کے صدر نے کہاکہ تمام 75اضلاع میں تنظیم کھڑی ہوگئی ہے۔ بی جے پی کو اتحاد کرکے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال انتخاب: ’اوپینین پول‘ نے بی جے پی کو دیا جھٹکا، ممتا کا ہی لہرائے گا پرچم!

مغربی بنگال اسمبلی انتخاب کو لے کر سیاسی ریلیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی بیان بازیاں بھی خوب دیکھنے سننے کو مل رہی ہیں - ایک طرف جہاں بی جے پی نے 200 سیٹیں حاصل کر کے بنگال کا قلع فتح کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے،

بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے نظام کی حوصلہ افزائی کریں

نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے آج سبھی کارپوریٹ اداروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے نظام کی، خاص طور پر حوصلہ افزائی کریں اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے تحفظ کیلئے وافر حفاظتی انتظامات کریں -

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

یر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے- دہلی میں پٹرول کی قیمت نمایاں سطح پر پہنچ گئی - قومی دارالحکومت میں پیر کے روز پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے اس کی 84.95 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی-

میڈیاٹرائل عدلیہ کے کام میں مداخلت کے مترادف، ری پبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی رپورٹنگ توہین آمیز: تاہم کسی بھی کارروائی سے اجتناب

اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق معاملے میں ممبئی پولیس کی شبیہ کو خراب کرنے والے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج آج بامبے ہائی کورٹ نے بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا، تاہم اس ضمن میں کسی بھی کاروائی سے اجتناب کرتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ مستقبل میں کی جانے ...

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

یر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے- دہلی میں پٹرول کی قیمت نمایاں سطح پر پہنچ گئی - قومی دارالحکومت میں پیر کے روز پیٹرول کی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے اس کی 84.95 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی-

ہوناور تعلقہ کے ولکی میں جامعہ نسواں ،مدرسہ سیدہ فاطمةالزھراءؓ میں شعبہ حفظ کا قیام ،۳۶ طالبات سے آغاز

پڑوسی تعلقہ  ہوناور کے ولکی قصبہ میں گذشتہ روزمدرسہ سیدہ فاطمةالزھراءؓ میں خواتین کے لئے شعبہ حفظ کا قیام  عمل میں آیا اور 36 طالبات کے ساتھ اس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔اس موقع پر مدرسہ کے اندرونی حصہ میں خواتین کی مجلس میں طالبات نے بہترین و خوبصورت انداز میں حمد،نعت و ...

منگلورو میں ہنی ٹراپ جال کا پردہ فاش : میاں بیوی سمیت چار گرفتار

سوشیل میڈیا کےذریعے حاصل شناسائی سے دوستی بڑھاتے ہوئے گھر کو بلا بھیج کر بلیک میل کرکے رقم اینٹھنے والے ہنی ٹراپ گروہ کا سورتکل پولس نے پردہ فاش کیاہے۔ معاملے کو لے کر دو مرد اور دوعورتوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔